
جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کہا کہ آٹھ ہفتوں کے بعد بھی اگر نواز شریف کی طبعیت میں بہتری نہیں آتی تو ان کی سزا کی معطلی میں توسیع کے لیے حکومتِ پنجاب سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
Published: undefined
عدالت نے منگل کو یہ فیصلہ طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست پر جاری کیا اور ساتھ ہی میاں نواز شریف کو بیس بیس لاکھ روپے کے دو ضمانتی بانڈز جمع کروانے کا حکم بھی دیا۔
Published: undefined
نواز شریف کو پچھلے سال دسمبر میں اسلام آباد کی ایک احتساب عدالت نے العزیزیہ کیس میں سات سال قید کی سزا سنائی تھی۔
Published: undefined
منگل کو نواز شریف کا علاج کرنے والے میڈیکل بورڈ نے عدالت کو ان کی بگڑتی ہوئی صحت کے بارے میں آگاہ کیا۔ بعد میں سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان نے کہا کہ سابق وزیراعظم زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں اور وہ بیک وقت دل، گردے، اسٹروک اور شریانوں کے سکڑنے کی بیماریوں کا شکار ہیں۔
Published: undefined
سابق وزیر اعظم کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ وہ میڈیکل بورڈ کے علاج سے مطمئن نہیں اور ان کے موکل کو اپنی مرضی کے ڈاکٹروں سے علاج کرانے کی اجازت ہونی چاہیے۔
Published: undefined
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined