
دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کو پیر کے روز گرفتار کر لیا ہے۔ محمد زبیر پر مذہبی جذبات کو مشتعل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ دہلی پولیس کی آئی ایف ایس او یونٹ نے سیکشن 153 اے اور 295 اے کے تحت انھیں گرفتار کیا ہے۔ ان پر سوشل میڈیا کے ذریعہ مذہبی جذبات مشتعل کرنے کا الزام ہے۔ پولیس محمد زبیر کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنے جا رہی ہے تاکہ پوچھ تاچھ کے لیے ان کی حراست مانگی جا سکے۔
گجرات میں سماجی کارکن تیستا سیتلواڑ اور سابق آئی پی ایس آر بی شری کمار کی گرفتاری کے خلاف آج دہلی کے جنتر منتر پر معروف شخصیات اور کئی طلبا تنظیموں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر کانگریس لیڈر جئے رام رمیش اور اجئے ماکن بھی موجود تھے۔
آدتیہ ٹھاکرے نے کہا، وہ جو یہاں سے بھاگ گئے ہیں اور خود کو باغی کہلوا رہے ہیں، اگر انہیں بغاوت کرنی تھی تو یہاں کرنی چاہئے تھی۔ انہیں استعفی دے کر دوبارہ انتخاب لڑنا چاہئے تھا۔ دوسرا فلور ٹیسٹ تب ہوگا جب وہ میرے سامنے بیٹھیں گے، میری آنکھوں میں دیکھیں گے اور بتائیں گے کہ ہم نے کیا غلط کیا ہے۔‘‘
روپے کے غیر قانون لین دین کے معاملہ میں دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کی سی بی آئی ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کی گئی ہے۔ خصوصی سی بی آئی عدالت نے پہلے درخواست خامی ہونے کے سبب نامنظور کر دی گئی تھی تام بعد میں اسے منظور کر لیا گیا۔
حزب اختلاف کے صدارتی امیدوار یشونت سنہا کے کاغذات نامزدگی داخل کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا ’’تمام حزب اختلاف کی جماعتیں متحد ہو کر یشونت سنہا کی حمایت میں کھڑی ہیں، یہ سچ ہے کہ ہم ایک شخص کو حمایت کر رہے ہیں لیکن اصل جنگ دو نظریات کے درمیان ہے۔ ایک طرف آر ایس ایس کا غصہ اور نفرت کے نظریہ ہے اور دوسری طرف متحد کھڑی حزب اختلاف کی جماعتوں کا ہمدردی کا نظریہ ہے۔‘‘
حزب اختلاف کی جماعتوں کے صدارتی امیدوار یشونت سنہا نے آج پارلیمنٹ میں کاغذات نامزدگی داخل کر دئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈر راہل گاندھی، این سی پی کے سربراہ شرد یادو، سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو، نیشنل کانفرنس کے سربراہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور دیگر لیڈران ان کے ساتھ موجود رہے۔
سنجے راؤت نے وفاداری تبدیل کرنے والوں کو ’زندہ لاش‘ قرار دینے والے اپنے بیان پر وضاحت پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا میں پھر دوہراتا ہوں ’’جو لوگ 40-40 سال تک پارٹی میں رہتے ہیں اور پھر بھاگ جاتے ہیں، ان کا ضمیر مر گیا ہے۔ ان کے اندر بچا ہی کیا ہے؟ وہ زندہ لاش ہی تو ہیں۔ یہ رام منوہر لوہیا کے الفاظ ہیں۔ میں نے کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے لئے ایسا نہیں کہا، میں نے سچ کہا ہے۔‘‘
مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں کورونا وائرس کے 17073 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس دوران 15208 مریضوں نے شفایابی حاصل کی جبکہ 21 کی جان چلی گئی۔ ملک میں فی الحال کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 94420 ہو گئ ہے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 27 Jun 2022, 9:33 AM IST
تصویر قومی آواز / وپن