خبریں

اتر پردیش کا پی ایف گھپلہ، بجلی ملازمین 18 نومبر سے ہڑتال پر

ملازمین کی کمیٹی کے کنوینر شیلیندر دوبے نے پی ایف گھپلے میں چل رہی جانچ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ایف کی ادائیگی کی ذمہ داری ریاستی حکومت لے اور اس بارے میں گزٹ نوٹیفکیشن جاری کرے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اتر پردیش کا پی ایف گھپلہ، بجلی ملازمین 18 نومبر سے ہڑتال پر

Published: 17 Nov 2019, 7:12 AM IST

لکھنؤ: اترپردیش بجلی ملازمین کی یونین کی اپیل پر بجلی ملازمین پی ایف گھپلے کے خلاف 18 اور 19نومبر کو ہڑتال کریں گے۔ ملازمین کی کمیٹی کے کنوینر شیلیندر دوبے نے سنیچر کو پی ایف گھپلے میں چل رہی جانچ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ایف کی ادائیگی کی ذمہ داری ریاستی حکومت لے اور اس بارے میں گزٹ نوٹیفکیشن جاری کرے۔ انہوں نے کلیدی ملزم سابق چیئرمین او ر دیگر قصورواروں آئی اے ایس افسران پر ایف آئی آر کر کے انہیں گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

شیلیندر نے کہا کہ دو روزہ کام کے بائیکاٹ کی مہم کے تحت لکھنؤ سمیت ریاست کے سبھی اضلاع میں احتجاجی مظاہروں کا دور آج بارہویں دن بھی جاری رہا۔ لکھنؤ مدھیانچل ودیوت وترن نگم کے دفتر پر ملازمین اور انجینئروں نے بجلی ملازمین سے اپیل کی ہے کہ وہ 17 نومبر کو چھٹی کے دن بھی احتجاجی مظاہروں کو جاری رکھا جائے اور 18 و 19 نومبر کو پرامن کام کا بائیکاٹ کر کے اپنے اتحاد کا ثبوت دیں۔

Published: 17 Nov 2019, 7:12 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 17 Nov 2019, 7:12 AM IST

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع