
جے پور: محکمہ موسمیات نے راجستھان کے 13مشرقی اور جنوبی اضلاع میں بہت زیادہ بارش کی وارننگ دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، باراں، بھرت پور، بوندی، بھیلواڑا، چتوڑ گڑھ، دوسا، جے پور، جھالاوارڈ، کوٹہ، سوائی مادھوپور، ٹونک اور سیکر اضلاع میں کئی مقامات پر آئندہ 24سے 48گھنٹوں کے دوران بہت زیادہ بارش ہونے کا اندازہ ہے۔ مشرقی راجستھان کے بیشتر اضلاع میں اس دوران گرج کے ساتھ تیز بارش ہونے کی امید ہے۔
اس درمیان آج صبح ساڑھے آٹھ بجے ختم ہوئے پچھلے 24گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ گیارہ سینٹی میٹر بار ش اجمیر میں درج کی گئی۔ ماونٹ آبو میں آٹھ سنٹی میٹر اور بیکانیر میں 6.5 سینٹی میٹر بارش درج کی گئی۔ اس کے علاوہ گنگا نگر اور چتوڑگڑھ میں تین سینٹی میٹر اور ایرن پورہ روڈ، سوائی مادھو پور اور جے پور میں دو دو سینٹی میٹر بارش ہوئی۔
بی جے پی اور آر ایس ایس آئندہ دنوں میں ایک ہم آہنگی میٹنگ کرنے والی ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق یہ میٹنگ 7 سے 9 اگست تک ہوگی۔ خبر رساں ایجنسی ’اے این آئی‘ کے مطابق میٹنگ راجستھان کے پشکر میں ہوگی اور اس میں آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت و بی جے پی کے کارگزار صدر جے پی نڈا کے علاوہ کئی دیگر سینئر لیڈران بھی موجود رہیں گے۔
مرکزی حکومت نے امرناتھ یاتریوں اور سیلانیوں کو وادیٔ کشمیر سے واپس بلا لیا ہے۔ کشمیر کے موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے حکومت نے یہ قدم اٹھایا ہے۔ ساتھ ہی وادی میں بڑی تعداد میں سیکورٹی فورسز کی تعیناتی کی گئی ہے۔ فضائیہ اور فوج کو بھی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔
ممبئی کے ساکی ناکہ علاقہ میں ایک ہاؤسنگ سوسائٹی کی دیوار گرنے سے آج صبح ایک شخص کی موت واقع ہو گئی۔ دیوار گرنے کے بعد وہاں افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔
سپریم کورٹ نے بابری مسجد اور رام مندر معاملہ پر ایک بڑا فیصلہ سناتے ہوئے آج کہہ دیا کہ اس تنازعہ کا حل نکالنے میں ثالثی کا عمل اختیار نہیں کیا جائے گا۔ ساتھ ہی یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اس معاملے کی سماعت عدالت میں اب روزانہ کی جائے گی۔ چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے فیصلہ سناتے ہوئے واضح کیا کہ ثالثی پینل نے حتمی نتیجہ اخذ کرنے کی سمت میں کوئی پیش رفت نہیں کیا اس لیے ثالثی کا عمل اب آگے نہیں بڑھے گا۔ ساتھ ہی چیف جسٹس نے 6 اگست سے ایودھیا کیس روزانہ سماعت کرنے کا حکم صادر کر دیا۔
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے آج ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’سپریم کورٹ کا فیصلہ اتر پردیش میں پھیلے جنگل راج اور حکومت کی ناکامی پر ایک مہر ہے۔ اب جا کر بی جے پی نے مانا کہ انھوں نے ایک مجرم کو تحفظ دے رکھا تھا اور اسے پارٹی سے نکال کر اپنی غلطی کو سدھارنے کے لیے کم از کم ایک قدم اٹھایا۔‘‘ اس کے ساتھ ہی انھوں نے ایک دیگر ٹوئٹ میں پارٹی کارکنان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انھوں نے لکھا کہ ’’اناؤ کی بیٹی کو انصاف دلانے کے لیے لڑائی لڑ رہے تمام کانگریس کارکنان اور شہریوں کا شکریہ۔‘‘
اناؤ عصمت دری واقعہ کی شکار لڑکی کے چچا اس وقت رائے بریلی کی جیل میں ہیں اور سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ انھیں فوراً تہاڑ جیل منتقل کیا جائے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ حکم اس لیے سنایا گیا ہے تاکہ رائے بریلی کی جیل میں عصمت دری متاثرہ کے چچا کو کسی خطرہ کے خدشہ کو ختم کیا جا سکے۔
ہندی صحافت کے مشہور و معروف نام رویش کمار کو 2019 کے ’رمن میگسیسے ایوارڈ‘ سے نوازا گیا ہے۔ صحافی طبقہ کے لیے انتہائی اہم یہ ایوارڈ 12 سال بعد کسی ہندوستانی صحافی کو ملا ہے۔ رویش کمار اپنی ایک الگ اور بے باک و بے خوف صحافت کے لیے مشہور ہیں اور وہ سماجی ایشوز کو لگاتار اٹھاتے رہتے ہیں۔ این ڈی ٹی وی میں پرائم ٹائم میں ان کا شو کافی مقبول ہے۔
بابری مسجد اور رام مندر تنازعہ سے متعلق سپریم کورٹ میں آج ایک انتہائی اہم سماعت ہونے والی ہے۔ دراصل سپریم کورٹ نے سمجھوتہ کے لیے جو ثالثی پینل تیار کیا ہے، اس کی اب تک کی کارروائی پر پیش کردہ رپورٹ کی روشنی میں یہ فیصلہ کرے گی کہ ثالثی کا یہ عمل جاری رکھا جائے پیا پھر اسے بند کر دیا جائے۔ ثالثی کا عمل بند ہونے کی صورت میں عدالت عظمیٰ ایودھیا کیس پر روزانہ سماعت کرنے کا فیصلہ لے سکتی ہے تاکہ جلد کوئی فیصلہ سنایا جا سکے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 02 Aug 2019, 9:10 AM IST