خبریں

اہم خبر: کشمیر میں دہشت گردوں کے ذریعہ یرغمال شخص آزاد، تصادم میں ایک فوجی شہید

ودیشا میتر نے اقوا متحدہ میں کہا کہ ’’دنیا کو پاکستان میں جا کر حالات دیکھنا چاہیے۔ پاکستان دہشت گردی کو فروغ دینے پر زور دے رہا ہے جب کہ ہم ترقی کی کوششوں میں لگے ہیں۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کشمیر میں دہشت گردوں کے ذریعہ یرغمال بنایا گیا شخص آزاد، ایک فوجی شہید

جموں و کشمیر کے رام بن واقع بٹوت علاقے میں یرغمال بنائے گئے ایک شہری کو سیکورٹی فورسز نے محفوظ نکال لیا ہے۔ اس آپریشن میں فوج کا ایک جوان شہید ہو گیا اور دو پولس اہلکار زخمی بھی ہو گئے۔

Published: 28 Sep 2019, 9:10 AM IST

دہلی: کیجریوال حکومت دہلی میں فروخت کر رہی 23.90 روپے کلو پیاز

دہلی کی کیجریوال حکومت نے ’سفل اسٹورس‘ پر 23.90 روپے فی کلو پیاز دستیاب کرا دیا ہے۔ لوگوں کی قطار سفل اسٹورس پر پیاز خریدنے کے لیے لگی ہوئی ہے۔ ایک شخص کو 5 کلو تک پیاز خریدنے کی اجازت دی گئی ہے۔ ایسے وقت میں جب کہ دہلی میں پیاز کئی مقامات پر 70 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے، کیجریوال حکومت کے ذریعہ سفل اسٹورس پر سستی شرح میں پیاز دستیاب کرائے جانے سے لوگ کافی خوش ہیں۔

Published: 28 Sep 2019, 9:10 AM IST

جموں و کشمیر: تین علاقوں میں فوج اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم

جموں و کشمیر کے گاندربل میں دہشت گردوں کے ساتھ سیکورٹی فورس کی تصادم کی خبر ہے۔ موصولہ جانکاری کے مطابق سیکورٹی فورسز نے جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد کو مار گرایا، جب کہ دو دیگر دہشت گردوں کو گھیر لیا ہے۔ مارے گئے دہشت گرد کے پاس سے سیکورٹی فورسز نے اسلحہ برآمد کیا ہے۔ یہاں کے آس پاس کے علاقوں میں فوج اور جموں پولس جوائنٹ سرچ آپریشن چلا رہی ہے۔

Published: 28 Sep 2019, 9:10 AM IST

ضمنی انتخاب: آسام، چھتیس گڑھ اور پڈوچیری کے لیے کانگریس امیدوار کا اعلان

کانگریس نے آسام، چھتیس گڑھ اور پڈوچیری میں ہونے والے ضمنی اسمبلی انتخاب کے لیے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ کانگریس نے جون کمار کو پڈوچیری کے کامراج اسمبلی حلقہ سے امیدوار بنایا ہے۔ آسام کے لیے کیشب رجک کو رتن بری اسمبلی حلقہ، شمس الحق کو جانیا اسمبلی حلقہ، کارتک کرنی کو رانگ پارا اسمبلی حلقہ، سشیل سری کو سوناری اسمبلی حلقہ سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ چھتیس گڑھ کے چترکوٹ اسمبلی حلقہ سے راج من بینزم کو امیدوار بنایا گیا ہے۔

Published: 28 Sep 2019, 9:10 AM IST

اتر پردیش: وزیر اعلیٰ یوگی نے اپنی رہائش پر کشمیری طلبا سے کی ملاقات

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنی رہائش پر جموں و کشمیر سے وابستہ طلباء سے ملاقات کی۔ انھوں نے اس ملاقات کے دوران کہا کہ ’’آج آپ یہاں طالب علم ہیں، ممکن ہے کل یہاں کی انتظامیہ کا حصہ بنیں۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’ہم ایک جمہوری سوسائٹی میں رہ رہے ہیں جہاں کمیونکیشن بہت اہم ہے۔‘‘

Published: 28 Sep 2019, 9:10 AM IST

پٹرول-ڈیزل کی لگاتار بڑھتی قیمت پر کانگریس نے پی ایم مودی اور نرملا سیتارمن کو بنایا تنقید کا نشانہ

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے جس سے عام لوگ پریشان ہیں۔ اس لگاتار بڑھتی قیمتوں پر کانگریس نے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اپنے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل سے کانگریس نے ٹوئٹ کیا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں لگاتار 10ویں دن اضافہ ہوا ہے اور مرکزی حکومت کا اس طرف کوئی دھیان نہیں ہے۔ کانگریس نے مزید کہا کہ ’’وزیر اعظم اور مرکزی وزیر برائے مالیات کی طرف سے اس سلسلے میں ایک بھی لفظ نہیں بولا گیا ہے، حالانکہ تیل کی بڑھتی قیمتیں کاروباریوں اور عام آدمی کو متاثر کر رہی ہیں۔‘‘

Published: 28 Sep 2019, 9:10 AM IST

بھگت سنگھ کے یوم پیدائش پر کانگریس کا خراج عقیدت

آج 28 ستمبر کو بھگت سنگھ کی پیدائش کا دن ہے۔ بھگت سنگھ 28 ستمبر 1907 کو پیدا ہوئے تھے جب کہ 23 مارچ 1931 کو وہ ہندوستان کی آزادی کے لیے شہید ہو گئے۔ اس موقع پر کانگریس نے ٹوئٹ کر انھیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ کانگریس نے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’اپنے حوصلے اور جذبے سے تحریک آزادی کا رخ بدلنے والے عظیم ہیرو ویر بھگت سنگھ جی کے جنم دن پر ملک کا سلام۔ آج بھگت سنگھ کے خوابوں کا ہندوستان بنانے کی ذمہ داری نوجوان طبقہ پر ہے، جسے بخوبی نبھانے کی ضرورت ہے۔‘‘

Published: 28 Sep 2019, 9:10 AM IST

امریکہ میں ہند نژاد سکھ پولس افسر کا گولی مار کر قتل

امریکہ کے ٹیکساس میں ہند نژاد کے پہلے سکھ پولس افسر کا بے رحمی سے قتل کر دیا گیا۔ ملزم نے پولس افسر پر کئی راؤنڈ کی فائرنگ کی جس میں ان کی موت ہو گئی۔ مقامی پولس نے مہلوک سکھ پولس افسر کی پہچان سندیپ سنگھ دھالیوال کے شکل میں کی ہے۔ وہ گزشتہ 10 سال سے امریکی پولس سے وابستہ تھے۔

Published: 28 Sep 2019, 9:10 AM IST

پاکستان کا زور دہشت گردی کے فروغ پر اور ہمارا زور ترقی پر: ہندوستان

وزارت برائے امور خارجہ کے سکریٹری اول ودیشا میترا نے اقوا متحدہ میں پاکستان کی دھجیاں اڑا کر رکھ دی ہیں۔ انھوں نے اقوا متحدہ میں جواب دینے کا حق استعمال کرتے ہوئے پاکستان میں موجود مسائل اور حکومت کی خامیوں کو سب پر عیاں رکھ دیا، اور ہندوستان میں ہو رہی ترقی کا ثبوت بھی پیش کیا۔ انھوں نے ایک بیان میں یہ بھی کہا کہ ’’دنیا کو پاکستان میں جا کر حالات دیکھنا چاہیے۔ پاکستان دہشت گردی کو فروغ دینے پر زور دے رہا ہے جب کہ ہم ترقی کی کوششوں میں لگے ہیں۔ پاکستان کو 1971 کے نیازی کا قتل عام نہیں بھولنا چاہیے۔‘‘

Published: 28 Sep 2019, 9:10 AM IST

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 28 Sep 2019, 9:10 AM IST