
وارانسی: اترپردیش کے ضلع وارانسی کے آدم پور علاقے میں پولس نے تقریبا چھ مہینے بعد اعظم گڑھ کے سابق ڈپٹی چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر رفیق کی لاش کو قبر سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔
پولس ذرائع کے مطابق سلیم پور۔ مچھلی شہر باشندہ ڈاکٹر رفیق کی ماں نے بیٹے کے قتل کے شبہ کا اظہار کرتے ہوئے اعظم گڑھ کے سینئر پولس افسر و ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سے جانچ کا مطالبہ کیا تھا۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے حکم پر سخت سیکورٹی کے درمیان سریا علاقے میں واقع قبرستان میں دفن ڈاکٹر رفیق کی قبر کی کھدائی کر کے لاش کو نکال کر اسے پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ 23 دسمبر 2018 کو وارانسی کے آدمپور میں رہ رہے ڈاکٹر رفیق کے اہل خانہ کو اطلاع دی گئی تھی کہ ڈاکٹر رفیق کی موت حرکت قلب بند ہونے سے ہوگئی ہے۔ اس وقت خاندان کے رضا مندی پر لاش کو دفن کردیا گیا تھا لیکن کچھ دنوں بعد ماں کو بیٹے کے قتل کی سازش کا شبہ ہونے لگا۔ اس بنیاد پر انہوں نے اعظم گڑھ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولس اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سے جانچ کا مطالبہ کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ مرحوم کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر رفیق اعظم گڑھ میں ڈپٹی چیف میڈیکل افسر کے عہدے پر تعینات تھے اور مستقل طور سے وارانسی کے رہنے والے تھے۔ اعظم گڑھ میں ان کی سسرال ہے۔
Published: 02 Jul 2019, 9:10 AM IST
ممبئی: مشہور اداکار سلمان خان کا کہنا ہے کہ سخت محنت سے اچھا کچھ بھی نہیں ہے۔ سلمان خان کی فلم بھارت اس سال عید کے موقع پر 5 جون کو ریلیز ہوئی ہے۔ فلم بھارت نے 200 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کی ہے۔ سلمان خان نے سوشل میڈیا پر ایک فوٹو شیئر کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اپنے شائقین کے لئے ایک پیغام بھی لکھا ہے۔ انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے، ’’اگر دکھانا ہے، بیٹ کرنا ہے، مرنا ہے، تو محنت کرکے اپنا معیار بڑھا کر کام کام کرو۔ سخت محنت سے زیادہ اچھا کچھ بھی نہیں ہے‘‘۔
واضح رہے کہ سلمان خان کو بالی ووڈ کے سب سے فٹ اداکاروں میں شمار کیا جاتا ہے۔ وہ کافی فٹ ہیں۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ سلمان خان چاہے کتنے بھی مصروف ہوں، کبھی بھی جم میں پسینہ بہانا نہیں بھولتے۔ وہ اکثر سوشل میڈیا پر اپنے جم میں پسینہ بہانے کی ویڈیوں شیئر کرتے رہتے ہیں۔
Published: 02 Jul 2019, 9:10 AM IST
پیلی بھیت : اترپردیش کے ضلع پیلی بھیت میں کوتوالی پولس اسٹیشن علاقے میں منگل کو پولس کی ڈائل 100 نمبر گاڑی نے چوتھی جماعت کے ایک طالب علم کو کچل دیا جس سے بچے کی موت ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق چندولی گاؤں میں سڑک کے کنارے لگے درخت سے آم توڑ رہے بچے کو پولس کی گاڑی ڈائل 100 نمبر نے ٹکر مارنے کے بعد پلٹ گئی۔ پولس ذرائع کے مطابق پولس کی گاڑی ایس یو وی کوتوالی جارہی تھی کہ پہلے اس نے بچے کو کچلا اور اس کے بعد پلٹ گئی۔ حادثے میں زخمی بچے کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردے دیا۔
حادثے سے مشتعل مقامی افراد نے سڑک جام کر کے پولس اہلکار کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔مقامی افراد کے مطابق پولس اہلکار نشے کی حالت میں تھے اور اسی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔حادثے کے بعد سپرنٹنڈنٹ آف پولس منوج کمار سونکر مقتول بچے کے اہل خانہ سے ملنے اسپتال پہنچے۔انہوں نے معاملے کی جانچ کی ہدایت دی ہے۔
Published: 02 Jul 2019, 9:10 AM IST
احمد آباد: گجرات میں احمد آباد شہر کے ایلس برج علاقے میں وی ایس اسپتال کی تیسری منزل پر منگل کے روز آگ لگ گئی۔ حادثے میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلا ع نہیں ہے۔ پولس نے بتایا کہ میونسپل کارپوریشن کی ماتحتی میں چلنے والے وی ایس اسپتال کی پرانی بلڈنگ کی تیسری منزل کے آپریشن تھیئٹر کے اے سی میں شارٹ سرکٹ کے سبب صبح کے وقت آگ لگ گئی۔ اطلاع ملتے ہیں فائر بریگیڈ کی تین گاڑیوں کے ساتھ بچاؤ عملہ موقع پر پہنچا۔ عملے نے تقریباً ایک گھنٹے کی سخت مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ حادثے میں کسی کےمتاثر ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
Published: 02 Jul 2019, 9:10 AM IST
رامپور: اترپردیش پولس نے سماج وادی پارٹی کے جنرل سکریٹری و رامپور سے پارٹی کے رکن پارلیمان اعظم خان سمیت دس لوگوں کے خلاف بی جے پی لیڈر و بالی ووڈ اداکارہ جیہ پردہ کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پارلیمانی انتخابات میں جیہ پردہ کو شکست دینے والے اعظم خان پر الزام ہے کہ انہوں نے 29 جون کو ایک کرکٹ میچ کے پروگرام میں اداکارہ پر قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا وہیں مرادآباد سے رکن پارلیمان ایچ ٹی حسن نے بھی گذشتہ سنیچر کو جیہ پردہ کے خلاف ناشائستہ زبان کا استعمال کیا ہے۔
پولس کے مطابق بی جے پی لیڈر آکاش سکسینہ کی شکایت پر سول لائن پولس اسٹیش میں منگل کو اعظم خان اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ سکسینہ نے اپنی تحریری شکایت میں لکھا ہے کہ اعظم خان نے 29 جون کو اسٹیج سے اداکارہ کے خلاف ناشائستہ زبان کا استعمال کیا ہے جس سے خواتین کی دل آزاری ہوئی ہے۔
پولس کے مطابق اس ضمن میں اعظم خان ان کے بیٹے ادیب اعظم سمیت دیگر 9 افراد کے خلاف آئی پی سی کے دفعات 294 اور 504 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
Published: 02 Jul 2019, 9:10 AM IST
حاجی پور:صوبہ کے ضلع ویشالی میں سرائے تھانہ علاقہ کے اختیار پور پٹیرا گاؤں میں چوری کے الزام میں لوگوں نے ایک شخص کو پیٹ پیٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ اختیار پور پٹیرا گاؤں ساکن سنت لال پاسوان کے گھر چوری کے الزام میں پکڑے گئے شخص کو لوگوں نے جم کر لاٹھی ڈنڈوں سے پٹائی کردی،جس سے اس کی موت ہوگئی۔ ذرائع نے بتایا کہ مقتول کی شناخت نہیں کی جاسکی ہے۔مقتول کی عمر تقریباً 55سال ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیاہے۔پولس معاملہ کی تفتیش کررہی ہے۔
Published: 02 Jul 2019, 9:10 AM IST
مہاراشٹر میں زبردست بارش کا اثر ممبئی اور پونے جیسے علاقوں میں سب سے زیادہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ایک طرف جہاں کئی ٹرینیں رَد کر دی گئی ہیں وہیں ہوائی پرواز بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ ممبئی انٹرنیشنل ائیر پورٹ لمیٹڈ کے ترجمان کے مطابق رَن وے پر پانی جمع ہو گیا ہے جس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔ حالانکہ انھوں نے بتایا کہ متبادل رَن وے کھول دیا گیا ہے لیکن پروازوں میں تاخیر ہو رہی ہے۔
دوسری طرف کنور انٹرنیشنل ائیر پورٹ لمیٹڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ممبئی کی طرف جانے والی کچھ پروازوں کا رخ بنگلورو کی طرف کر دیا گیا ہے۔
Published: 02 Jul 2019, 9:10 AM IST
مہاراشٹر میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے اور ممبئی و پونے میں کئی عمارتوں کی دیواریں منہدم ہونے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں جن میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق گزشتہ شب تقریباً 1.15 بجے پونے واقع امبے گاؤں کے سنگھد کالج کی دیوار منہدم ہو گئی جس میں کم از کم 6 لوگ ہلاک ہو گئے۔ دوسری طرف ممبئی کے کلیان واقع نیشنل اردو اسکول کی دیوار بھی گزشتہ شب تقریباً 12.30 بجے منہدم ہو گئی جس میں کم از کم 3 افراد ہلاک اور ایک کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ کلیان میں زبردست بارش ہونے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔
Published: 02 Jul 2019, 9:10 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 02 Jul 2019, 9:10 AM IST