
میڈیا رپورٹوں کے مطابق کوچ بہار ضلع انتظامیہ کے اقلیتی سیکشن نے سرکولر جاری کرتے ہوئے ضلع میں 70 فیصد یا اس سے زاید مسلم طلبا والے اسکولوں کی فہرست اور ان کیلئے مڈڈے میل کی تعمیر کے منصوبے سے متعلق رپورٹ بھیجی ہے۔
مغربی بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش نے علیحدہ ڈائننگ روم بنائے جانے کی ہدایت کی مذمت کی ہے۔ بی جے پی لیڈر نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر اس لیٹر کو شیئر کرتے ہوئے حکومت کی منشاء پرسوال کھڑے کرتے ہوئے پوچھا ہے کہ اس کے پیچھے مقاصد کیا ہیں؟ گھوش نے کہا کہ حکومت کے سرکولر میں کہا گیا ہے کہ جن اسکولوں میں 70 فیصد یا پھر اس سے زیادہ مسلم طلبا ہیں ان کیلئے ڈائننگ روم بنائے جائیں اور ان میں مڈ میل کے وقت بچوں کو بیٹھایا جائے۔ گھوش نے سوال کیا کہ مذہب کی بنیادپر تفریق کیوں کی جا رہی ہے! اس کے پیچھے مقاصد کیا ہیں یا پھر یہ کوئی سازش ہے!
Published: 28 Jun 2019, 9:10 AM IST
جموں و کشمیر میں 6 مہینے مزید صدر راج بڑھانے کی تجویز کو لوک سبھا میں منظور مل گئی ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے لوک سبھا میں یہ تجویز پیش کی تھی۔
Published: 28 Jun 2019, 9:10 AM IST
ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے فرید آباد میں کانگریس لیڈر اور ترجمان وکاس چودھری کے قتل پر شرمناک بیان دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’ان کے (وکاس چودھری کے) خلاف 13 ایف آئی آر درج تھے، اور انھیں خراب کردار کا مالک قرار دیا جا چکا تھا، ایسے شخص کے ساتھ کچھ بھی ہو سکتا ہے، یہ ذاتی رنجش بھی ہو سکتی ہے۔‘‘ حالانکہ بعد میں انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’’پولس ٹیمیں بنا دی گئی ہیں، قصوروار بخشے نہیں جائیں گے۔‘‘
Published: 28 Jun 2019, 9:10 AM IST
کانگریس صدر راہل گاندھی نے ٹوئٹ کر کہا ہے کہ ’’راجستھان کے قبائلی گاؤں بھیلن کے منریگا مزدور کے بیٹے لیکھ راج نے جے ای ای مینس امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔ آپ کی اس کامیابی پر دل سے بہت بہت مبارکباد۔‘‘
Published: 28 Jun 2019, 9:10 AM IST
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج لوک سبھا میں کہا کہ ’’میری تجویز ہے کہ جموں و کشمیر میں صدر راج کو 6 مہینے تک بڑھایا جانا چاہیے۔‘‘ وزیر داخلہ نے لوک سبھا میں یہ تجویز پیش کرنے کے بعد کہا کہ الیکشن کمیشن اس سال کے آخر میں الیکشن کرانے کا فیصلہ کرے گا اور اس بارے میں جانکاری دے دی جائے گی۔ شاہ نے کہا کہ رمضان کا مبارک مہینہ تھا، اب امرناتھ یاترا ہونی ہے، ایسے میں ریاست میں الیکشن کرانا ممکن نہیں تھا۔ اس سال کے آخر میں الیکشن کرانے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔
جموں و کشمیر میں صدر راج 6 مہینے مزید بڑھائے جانے کی تجویز کی کانگریس نے مخالفت کی ہے۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ منیش تیواری نے لوک سبھا میں کہا کہ آج کشمیر میں جو حالات ہیں، اس کے لیے تاریخ میں پیچھے جانے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ 1990 میں وی پی سنگھ کی حکومت تھی، جسے بی جے پی اور لیفٹ کی حمایت حاصل تھی۔ تب سے جموں و کشمیر کے حالات بگڑنے شروع ہوئے۔ کانگریس کی جانب سے حکومت کو متنبہ کرنے کے باوجود بھی ریاست کے حالات نہیں سدھرے اور وہاں صدر راج لگانا پڑا۔
Published: 28 Jun 2019, 9:10 AM IST
اتر پردیش میں فتح آباد کے پاس آگرہ-لکھنؤ ہائی وے پر زبردست سڑک حادثہ ہوا ہے۔ ایک پرائیویٹ بس روڈ پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثہ میں ایک بچہ سمیت 5 لوگوں کی موت ہو گئی۔ وہیں اس حادثے میں تقریباً 46 لوگ زخمی ہو گئے ہیں۔ ٹکر اتنی زبردست تھی کہ بس کے پرخچے اڑ گئے۔ فتح آباد علاقے میں مائل اسٹون 27 کے پاس یہ حادثہ صبح کے وقت ہوا۔ خبروں کے مطابق یہ بس بہار سے جے پور جا رہی تھی۔ بس میں سوار سبھی لوگ مزدور تھے اور مزدوری کرنے کے لیے جے پور جا رہے تھے۔
Published: 28 Jun 2019, 9:10 AM IST
جموں و کشمیر کے بڈگام میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان تصادم شروع ہو گیا ہے۔ کرال پورا علاقے میں کچھ ملی ٹینٹس کو سیکورٹی فورسز ن ے گھیر لیا ہے۔ دونوں جانب سے فائرنگ جاری ہے۔ ابھی کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی خبر موصول نہیں ہوئی۔
Published: 28 Jun 2019, 9:10 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 28 Jun 2019, 9:10 AM IST