Some of the elements in this story are not compatible with AMP. To view the complete story, please click here

خبریں

اہم خَبر: کشمیر میں تاریخی مغل روڑ پر دلدوز سڑک حادثہ، 11 افراد ہلاک

جھارکھنڈ میں موب لنچنگ کے شکار تبریز انصاری کے چچا مسعود عالم نے اس طرح کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے جس میں کہا جا رہا ہے کہ تبریز کے والد کی بھی 15 سال پہلے موب لنچنگ ہوئی تھی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کشمیر: تاریخی مغل روڑ پر دلدوز سڑک حادثہ، 11 افراد ہلاک

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں پیر کی گلی علاقے میں تاریخی مغل روڑ پر جمعرات کے روز پیش آئے ایک دلخراش سڑک حادثے میں کم از کم 11 افراد از جان جبکہ دیگر 4 زخمی ہوئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق جمعرات کو ایک ٹیمپو، جس میں سرنکوٹ میں قائم ایک کمپیوٹر انسٹی چیوٹ کے 15 طلبا و دیگر عملہ ایکسکرشن کی غرض سے سوار تھے، پونچھ سے شوپیاں کی طرف رواں دواں تھا کہ وہ تاریخی مغل روڑ پر پیر کی گلی کے علاقے میں لال غلام کے نزدیک ایک گہری کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک جبکہ 4 دیگر زخمی ہوئے۔ مہلوکیں میں 9 لڑکیاں اور دو لڑکے شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حادثہ کے فوراً بعد پولیس کی ایک ٹیم اور مقامی لوگ جائے واردات پر پہنچے اور بچاؤ کارروائی شروع کرکے زخمیوں کو ضلع ہسپتال شوپیاں منتقل کیا جہاں سے چار شدید زخمیوں کو مزید علاج کے لئے سری نگر ریفر کیا گیا۔

Published: 27 Jun 2019, 9:10 AM IST

ائیر انڈیا کے ممبئی-نیوارک پرواز میں بم کی خبر جھوٹی نکلی

ائیر انڈیا کے ممبئی-نیوارک پرواز میں بم کی خبر جھوٹی نکلی۔ ائیر انڈیا کے افسر نے یہ جانکاری دی ہے۔ امریکہ جا رہے ائیر انڈیا کے مسافر طیارہ میں ’بم کی دھمکی‘ کے بعد لندن میں اتارا گیا تھا۔

Published: 27 Jun 2019, 9:10 AM IST

بم کی دھمکی کے بعد ائیر انڈیا پرواز کی لندن میں ایمرجنسی لینڈنگ

امریکہ جا رہی ائیر انڈیا کے مسافر طیارہ کو بدھ کے روز ’بم کی دھمکی‘ کے بعد لندن میں ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی۔

Published: 27 Jun 2019, 9:10 AM IST

دہلی وقف بورڈ نے تبریز کی بیوی کو ملازمت اور 5 لاکھ روپے دینے کا کیا اعلان

دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین اور عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان نے کہا ہے کہ ’’دہلی وقف بورڈ تبریز انصاری، جو جھارکھنڈ میں ہجومی تشدد میں مارے گئے، ان کی بیوی کو 5 لاکھ روپے دے گا۔ وقف بورڈ انھیں ملازمت بھی دے گا اور انھیں قانونی سہولیات مہیا کرائی جائیں گی۔‘‘

Published: 27 Jun 2019, 9:10 AM IST

کانگریس ترجمان کے قتل پر وزیر اعلیٰ کھٹر کا افسوسناک بیان، کہا ’قتل کی جانکاری نہیں‘

ایک طرف فرید آباد میں کانگریس ترجمان وکاس چودھری کے قتل کی خبر پوری دنیا میں پھیل چکی ہے اور دوسری طرف ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر کا حیران کرنے والا بیان سامنے آیا ہے۔ جب میڈیا نے ان سے اس قتل کے تعلق سے سوال کیا تو انھوں نے جواب دیا کہ ’’مجھے اس بات کی جانکاری نہیں ہے۔‘‘

Published: 27 Jun 2019, 9:10 AM IST

چمکی بخار کی دہشت برقرار، مرکزی وزیر صحت کی رہائش پر یوتھ کانگریس کا مظاہرہ

بہار میں ’چمکی بخار‘ کی وجہ سے بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے اور یہ تعداد اب 170 کو پار کر چکی ہے۔ این ڈی اے حکمراں اس ریاست میں صحت خدمات بہتر نہ ہونے کی وجہ سے ناراض یوتھ کانگریس کارکنان نے آج دہلی میں مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن کی رہائش پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس مظاہرہ میں یوتھ کانگریس کے مرد لیڈروں کے ساتھ ساتھ خواتین لیڈروں نے بھی شرکت کی۔ مظاہرہ کر رہے ان لوگوں کو پولس نے وہاں سے ہٹانے کی کوشش کی لیکن یوتھ کانگریس کارکنان حکومت کے خلاف نعرہ لگاتے رہے۔ کئی کارکنان کو پولس نے جبراً وہاں سے ہٹا کر باہر کیا۔

Published: 27 Jun 2019, 9:10 AM IST

تصویر بذریعہ ویپن

ہندوستانی ڈیوس کپ ٹیم کا 55 سال بعد پاکستان دورہ ممکن

ہندوستانی ڈیوس کپ ٹیم 55 سال کے بعد پاکستان کا دورہ کر سکتی ہے۔ اے آئی ٹی اے (آل انڈیا ٹینس ایسو سی ایشن) نے اشارہ دیا ہے کہ مرکزی حکومت ستمبر میں پڑوسی ملک میں کھیلے کے لیے کھلاڑیوں کو اجازت دے سکتی ہے۔ ہندوستانی ڈیوس کپ ٹیم مارچ 1964 کے بعد پاکستان دورہ پر نہیں گئی۔ وہ مقابلہ تب لاہور میں کھیلا گیا تھا جسے ہندوستان نے 0-4 سے جیتا تھا۔ اے آئی ٹی اے کے جنرل سکریٹری ہرنمئے چٹرجی نے بدھ کو کہا کہ ’’ہم نے حکومت کو اس سلسلے میں خط لکھا ہے اور امید ہے کہ ہم پاکستان جائیں گے، ہمیں ایسا لگتا ہے۔‘‘

Published: 27 Jun 2019, 9:10 AM IST

ہریانہ: فرید آباد میں کانگریس ترجمان وکاس چودھری کا بہیمانہ قتل

ہریانہ کے فرید آباد سے کانگریس ترجمان وکاس چودھری کا گولی مار کر قتل کر دیا گیا ہے۔ گولی مارنے والے کا فی الحال پتہ نہیں چل پایا ہے۔ پولس پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق فرید آباد کے سیکٹر-9 کی مارکیٹ میں صبح تقریباً 9 بجے وکاس چودھری پر فائرنگ کی گئی۔ گولی مارنے کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔ سنگین طور سے زخمی کانگریس ترجمون کو اسپتال لے جایا گیا جہاں انھوں نے دَم توڑ دیا۔

Published: 27 Jun 2019, 9:10 AM IST

مہاراشٹر: ممبرا میں ٹیکسی ڈرائیور کی پٹائی، ’جے شری رام‘ کہنے کا بنایا گیا دباؤ

مہاراشٹر کے ٹھانے واقع ممبران میں مسلم ٹیکسی ڈرائیور کی پٹائی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ٹیکسی ڈرائیور نے پولس میں شکایت درج کرائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کچھ لوگوں نے اسے نہ صرف پیٹا بلکہ ’جے شری رام‘ کا نعرہ لگانے کے لیے دباؤ بھی بنایا۔

Published: 27 Jun 2019, 9:10 AM IST

جھارکھنڈ: تبریز کے والد کی نہیں ہوئی تھی موب لنچنگ، خبریں بے بنیاد... مسعود عالم

جھارکھنڈ میں موب لنچنگ کے شکار تبریز انصاری کے والد کے موب لنچنگ کی خبریں سامنے آنے کے بعد تبریز کے چچا کا رد عمل سامنے آیا ہے۔ انھوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس طرح کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ چچا مسعود عالم نے اس طرح کی خبروں کو غلط ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہوا اور غلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔

دراصل اس طرح کی خبریں میڈیا میں گشت کر رہی تھیں کہ تبریز انصاری کے والد کی موب لنچنگ 15 سال پہلے ہوئی تھی اور اسی میں ان کی موت ہو گئی تھی۔ بتایا یہ بھی جا رہا تھا کہ ان کی اپنے دوست کے ساتھ کچھ نااتفاقی ہو گئی تھی جس کے بعد ان کا قتل کر دیا گیا تھا اور لاش ایک ہفتہ بعد برآمد کیا جا سکا تھا۔

Published: 27 Jun 2019, 9:10 AM IST

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 27 Jun 2019, 9:10 AM IST