خبریں

اہم خبر: کرناٹک میں جمہوریت ذبح ہوئی، یَدی یورپا کی حلف برداری پر کانگریس کا تبصرہ

سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ روی پرکاش ورما نے راجیہ سبھا میں موب لنچنگ کو روکنے کے لیے قانون بنانے کے مطالبے کو لے کر وقفہ صفر نوٹس دیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کرناٹک میں جمہوریت ذبح ہوئی، یدی یورپا کی حلف برداری پر کانگریس کا تبصرہ

بی جے پی کے لیڈر بی ایس یدی یورپا نے ایک مرتبہ پھر سے کرناٹک کے وزیر اعلیٰ کا حلف لے لیا ہے۔ اس پر کانگریس پارٹی کی طرف سے بی جے پی کی سخت مذمت کی گئی ہے۔ کانگریس نے کہا ہے کہ کارناٹک میں جمہوریت کو ذبح کیا گیا ہے۔

کرناٹک کانگریس کی طرف سے بی ایس یدی یورپا کی حلف بارداری سے قبل ٹوئٹ کر کے ان پر حملہ بولا گیا۔ ٹوئٹ میں لکھا گیا ہے، ’’بدعنوانی کے آئیکان اور جیل میں سزا کاٹ چکے بی ایس یدی یورپا ایک مرتبہ پھر ہارس ٹریڈنگ کا استعمال کر کے اقتدار میں واپسی کر رہے ہیں۔ کرناٹک کے لوگوں کو یدی یورپا کی 2008-2011 والی مدت کار یاد ہے، جس کے آخر میں انہیں جیل جانا پڑا تھا۔‘‘ کانگریس نے مزید کہا کہ کرناٹک میں تارخ کو دوہرایا جا رہا ہے۔

Published: 26 Jul 2019, 9:10 AM IST

ایک دوسرے ٹوئٹ میں کانگریس نے لکھا، ’’کرناٹک میں جمہوریت کو ذبح کیا جا رہا ہے۔ یدی یورپا کے پاس اگر خاطر خواہ تعداد نہیں ہے تو وہ حکومت سازی کا دعوی کس طرح پیش کر سکتے ہیں! گونر جو کہ آئین کے محافظ ہیں انہوں نے اس کی اجازت کیوں دی؟ قانون کی بالادستی کہاں ہے!‘‘

Published: 26 Jul 2019, 9:10 AM IST

چوتھی مرتبہ کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بنے یدی یورپا

کرناٹک بی جے پی کے صدر بی ایس یدی یورپا نے چوتھی مرتبہ کرناٹک کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لے لیا ہے۔ راج بھون میں منعقدہ حلف برداری تقریب کے دوران انہیں گورنر وجو بھائی والا نے عہدے اور رازداری کا حلف دلوایا۔ گورنر نے انہیں ایک ہفتہ کے اندر اکثریت ثابت کرنے کو کہا ہے۔

Published: 26 Jul 2019, 9:10 AM IST

افغانستان: تصادم میں 15 جنگجو ہلاک، سات پولس اہلکاروں کی بھی موت

کابل: افغانستان کے دو صوبوں میں سکیورٹی فورسز اور جنگجووں کے درمیان جھڑپوں میں 15 جنگجو ہلاک ہوگئے جبکہ اس حملے میں سات پولیس اہلکاروں کی بھی موت ہو گئی ہے۔ حکام نے ان جھڑپوں کی تصدیق کرتے ہوئے جمعہ کو بتایا کہ اس حملے میں سات پولیس اہلکاروں کی بھی موت ہو گئی ہے۔ غزنی کی صوبائی حکومت کے ترجمان حارف نوری نے بتایا کہ طالبان نے خوگياني ضلع کے ایک پولیس اسٹیشن پر حملہ کر دیا جس میں تین پولیس اہلکاروں کی موت جبکہ چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ اس کے علاوہ جنوبی قندھار صوبے میں ایک سیکورٹی چوکی پر طالبان کے جنگجووں نے حملہ کر دیا۔ اس حملے میں چار پولیس اہلکاروں کی موت ہو گئی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں 11 طالبان کے جنگجو ہلاک ہوئے۔ان حملوں میں چار دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

Published: 26 Jul 2019, 9:10 AM IST

پاکستانی تیز گیندباز محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان

پاکستان کے تیز گیندباز محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ خبروں کے مطابق پاکستان کے لیے 36 ٹیسٹ کھیلنے والے محمد عامر نے محدود اوور کے کھیل پر توجہ دینے کے لیے ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع کہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عامر نے 2009 میں ٹیسٹ میچ میں قدم رکھا تھا۔ میچ فکسنگ میں 5 سال کی سزا ملنے کے بعد عامر نے 2016 میں ٹیسٹ کرکٹ سے ہی واپسی کی تھی۔ عامر ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ کامیاب نہیں رہے۔

Published: 26 Jul 2019, 9:10 AM IST

گجرات: احمد آباد میں کثیر منزلہ عمارت میں لگی آگ، پھنسے سبھی لوگوں کو محفوظ باہر نکالا گیا

احمد آباد کے غوطہ رہائشی علاقہ میں عمارت میں لگی زبردست آگ کے بعد اندر پھنسے سبھی لوگوں کو محفوظ باہر نکال لیا گیا ہے۔ یہ آگ پانچویں منزل پر لگی تھی۔ آگ کی خبر ملنے کے بعد دمکل کی کئی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور راحت رسانی کا کام شروع کر دیا۔

Published: 26 Jul 2019, 9:10 AM IST

پنجاب: لدھیانہ میں ایک فیکٹری میں دھماکہ، 1 کی موت 10 زخمی

پنجاب کے لدھیانہ واقع منڈین کلاں میں ایک فیکٹری میں دھماکہ ہونے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ اس دھماکہ میں ایک شخص ہلاک ہو گیا جب کہ کم از کم 10 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کو قریب کے اسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا ہے۔

Published: 26 Jul 2019, 9:10 AM IST

اعظم خان کے بیان پر لوک سبھا میں زبردست ہنگامہ، کارروائی کا مطالبہ

لوک سبھا میں آج اعظم خان کے اس متنازعہ بیان پر زبردست ہنگامہ ہوا جو انھوں نے 25 جولائی کو ایوان کی کارروائی چلا رہی رما دیوی پر کیا تھا۔ آج اس بیان پر خواتین اراکین نے اپنی بات رکھی اور اعظم خان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ لوک سبھا میں موجود مرد اراکین نے بھی سماجوادی پارٹی لیڈر اعظم خان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تاکہ آئندہ سے کوئی اس طرح کی زبان کسی خاتون کے لیے استعمال نہ کر سکے۔

Published: 26 Jul 2019, 9:10 AM IST

موب لنچنگ معاملہ پر مودی حکومت کو جھٹکا، سپریم کورٹ نے جاری کیا نوٹس

سپریم کورٹ نے موب لنچنگ کے معاملے میں مرکزی وزیر داخلہ کو نوٹس جاری کی اہے۔ عدالت میں مفاد عامہ عرضی داخل کر 2018 میں سپریم کورٹ کے ذریعہ اس معاملے میں دیے گئے ایک فیصلہ کو ٹھیک سے نافذ کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اسی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے عدالت عظمیٰ نے آج مرکزی وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کیا ہے۔ مودی حکومت کے لیے یہ نوٹس کسی جھٹکا سے کم نہیں ہے۔

Published: 26 Jul 2019, 9:10 AM IST

کرناٹک: گورنر سے یدی یورپا کی ملاقات، حکومت سازی کا دعویٰ کیا پیش

کرناٹک میں حکومت بنانے کے لیے ریاست کے بی جے پی صدر بی ایس یدی یورپا نے گورنر سے آج صبح ملاقات کی۔ گورنر سے مل کر انھوں نے حکومت سازی کا دعویٰ پیش کر دیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق یدی یورپا نے یہ اعلان بھی کیا ہے کہ وہ آج شام 6 بجے وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف لیں گے۔

Published: 26 Jul 2019, 9:10 AM IST

سماجوادی پارٹی نے موب لنچنگ پر قانون بنانے کا کیا مطالبہ، راجیہ سبھا میں دیا نوٹس

سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ روی پرکاش ورما نے راجیہ سبھا میں موب لنچنگ کو روکنے کے لیے قانون بنانے کے مطالبے کو لے کر وقفہ صفر نوٹس دیا ہے۔

Published: 26 Jul 2019, 9:10 AM IST

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 26 Jul 2019, 9:10 AM IST