
راجیہ سبھا میں شیو سینا رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت نے شکریہ کی تجویز پر مذاکرہ کے دوران کہا کہ ’’ملک کی عوام نے مودی جی کا راستہ چن لیا ہے اور ہمارا راستہ راشٹرواد، ہندوتوا کا ہے۔ یہ راستہ رام مندر تک پہنچے گا اور یہ قومی وقار کا ایشو ہے۔‘‘ راؤت نے مزید کہا کہ ’’سپریم کورٹ میں ایشو ضرور رکا ہے لیکن ملک کیع وام نے رام مندر کے حق میں فیصلہ کیا ہے۔‘‘ شیو سینا رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ اگر رام مندر نہیں بنا تو 350 جیسی زبردست اکصریت کا کوئی مطلب نہیں ہے اور ہم سبھی کارسیوا میں ایودھیا جائیں گے۔
Published: 25 Jun 2019, 10:10 AM IST
بہار کے مظفر پور اور ہری ونش پور میں چمکی بخار سے بچوں کی موت کے خلاف مظاہرہ کرنے والے 39 لوگوں کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے۔ چمکی بخار سے مظفر پور میں 150 سے زائد بچوں کی موت ہو چکی ہے اور اسی سے ناراض لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔
Published: 25 Jun 2019, 10:10 AM IST
سری نگر: جموں کشمیر پولیس نے شبانہ چھاپے کے دوران سینئر صحافی غلام جیلانی قادری کو سری نگر میں واقع اپنی رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق پولیس نے روزنامہ آفاق (اردو) کے پرنٹر اور پبلشر 62 سالہ غلام جیلانی قادری کو رات کے قریب ساڑھے گیارہ بجے سری نگر میں واقع اپنی رہائش گاہ سے گرفتار کیا۔ روزنامہ آفاق کے عملے کے ایک رکن نے یو این آئی کو فون پر بتایا کہ مسٹر جیلانی قادری کو ایک پرانے کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا: ’یہ کیس 1992ء میں درج ہوا تھا‘۔
Published: 25 Jun 2019, 10:10 AM IST
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پی ایم مودی کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ مودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ گزشتہ 5 سالوں میں ملک ’سپر ایمرجنسی‘ سے گزرا ہے۔
Published: 25 Jun 2019, 10:10 AM IST
سپریم کورٹ نے خود ساختہ بھگوان رام پال کی ضمانت کی مدت بڑھانے سے انکار کر دیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے رام پال سے کہا ہے کہ وہ 26 جون کو خودسپردگی کر دیں۔ واضح رہے کہ رام پال ابھی ضمانت پر ہیں اور انھوں نے اپنی خراب صحت کے پیش نظر ضمانت کی مدت کو بڑھانے کے لیے عرضی داخل کی تھی۔
Published: 25 Jun 2019, 10:10 AM IST
چمکی بخار سے بہار میں لگاتار بچوں کی اموات ہو رہی ہیں۔ صرف مظفر پور میں ہی مرنے والے بچوں کی تعداد 131 پہنچ گئی ہے۔ مظفر پور کے ایس کے ایم سی ایچ میں جہاں 111 معصوموں کی موت ہوئی ہے وہیں کیجریوال ہاسپیٹل میں مہلوک بچوں کی تعداد 20 ہو گئی ہے۔ ابھی بھی سینکڑوں بچے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
Published: 25 Jun 2019, 10:10 AM IST
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 25 Jun 2019, 10:10 AM IST