
منی لانڈرت کے الزام میں ای ڈی کی جانب سے گرفتار کئے گئے سنجے راؤت کو آج ممبئی میں پی ایم ایل اے کورٹ میں پیش کیا گیا، جہاں سے عدالت نے انہیں 4 اگست تک ای ڈی کی ریمانڈ پر بھیج دیا۔ سنجے راؤت پر پاترا چال گھوٹالہ کا الزام ہے۔
لوک سبھا میں آج کانگریس کے ان ارکان پارلیمنٹ کی معطلی کو واپس لے لیا گیا، جنہیں ہنگامہ آرائی کے بعد معطل کر دی گیا تھا۔ اس کے بعد ایوان میں کارروائی کا آغاز ہو گیا اور مہنگائی پر بحث شروع کی گئی۔0
منی لانڈرنگ کے معاملہ میں ای ڈی کی طرف سے گرفتار کئے گئے شیو سینا لیڈر سنجے راؤت کو طبی معائنہ کے لئے ممبئی کے جے جے اسپتال لے جایا گیا ہے۔ سنجے راؤت کو آج ہی پی ایم ایل اے کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔
دہلی پولیس کے نئے کمشنر سنجے اروڑہ نے آج اپنے عہدہ کی ذمہ داریوں کو سنبھال لیا۔ راکیش استھانہ کے سبکدوش ہونے پر سنجے اروڑہ کو دہلی پولیس کا کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔
راجیہ سبھا کے قائد حزب اختلاف اور کانگریس لیڈر ملکارجن کھڑگے نے کہا ’’وہ (بی جے پی) اپوزیشن مکت بھارت بنانا چاہتی ہے، اس لئے سنجے راؤت پر کارروائی کی گئی۔ ہم پارلیمنٹ میں مہنگائی، گجرات میں زہریلی شراب سے اموات جیسے مسائل اٹھائیں گے۔‘‘
مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 16464 نئے معاملوں کی تصدیق کی گئی۔ ملک میں فی الحال کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 143989 ہے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 01 Aug 2022, 10:00 AM IST