
ہندو گروپوں کی دھمکیوں اور بی جے پی حکومت کی مایوس کن روش کے درمیان جمعرات کو کرناٹک کے مختلف حصوں میں ٹیپو سلطان جینتی منائی گئی۔ آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) اراکین نے احتجاج کے درمیان ہبلی واقع عیدگاہ میدان احاطہ میں ٹیپو جینتی منائی۔ تقریب میں اے آئی ایم آئی ایم کی جوائنٹ سکریٹری وجئے گنٹرالا اور دیگر لیڈران نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر کرناٹک بی جے پی کے ایک لیڈر نے کہا کہ انگریزوں کے خلاف ٹیپو سلطان کی جدوجہد کو درکنار نہیں کیا جا سکتا۔
جے این یو میں دو طلبا گروپ کے درمیان تصادم کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق ذاتی تنازعہ کی وجہ سے کچھ طلبا آپس میں متصادم ہو گئے جس میں دو طلبا زخمی ہوئے ہیں۔
سماجی کارکن اور بھیما کورے گاؤں معاملہ میں ملزم گوتم نولکھا کو سپریم کورٹ سے راحت حاصل ہوئی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے ان کی صحت اور ضعیف العمری کے پیش نظر انہیں خانہ نظر بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔ نولکھا نے عدالت عظمیٰ سے اپیل کی تھی کہ انہیں تجولا جیل، مہاراشٹر میں عدالت تحویل میں رکھنے کے بجائے خانہ نظر بند رکھا جائے۔
سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو کی اہلیہ اور پارٹی لیڈر ڈمپل یادو مین پوری حلقہ میں ہونے جا رہے لوک سبھا ضمنی انتخاب میں امیدوار ہوں گی۔ خیال رہے کہ یہ سیٹ ملائم سنگھ یادو کے انتقال سے خالی ہوئی ہے اور اسے یادو خاندان کا گڑھ قرار دیا جاتا ہے۔
سپریم کورٹ نے گیان واپی مسجد سے برآمد مبینہ شیو لنگ کو محفوظ کرنے کی عرضی پر سماعت کے لئے رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ عدالت عظمی میں اس معاملہ پر کل 3 بجے سماعت ہوگی۔ سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ اس معاملہ کی سماعت کے لئے ایک آئینی بنچ تشکیل دی جائے گی۔
اداکارہ جیکلین فرنانڈیز آج 200 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کے معاملہ کے سلسلے میں دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں پیش ہو رہی ہیں۔ اس معاملہ میں سکیش چندر شیکھر بھی ملزم ہے۔ عدالت آج ان کی جانب سے دائر درخواست ضمانت پر دلائل سنے گی۔
کوئمبٹور میں 23 اکتوبر کو ہونے والے کار دھماکہ کے سلسلہ میں این آئی اے تمل ناڈو میں چھاپہ ماری کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق 45 مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 10 Nov 2022, 9:23 AM IST