
منیش سسودیا، تصویر یو این آئی
دہلی کے راؤز ایونیو کورٹ نے آبکاری گھوٹالہ معاملہ میں دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور عآپ لیڈر منیش سسودیا کی ضمانت عرضی پر آج سماعت کی اور پھر آئندہ سماعت کے لیے 15 اپریل کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر مچھلی کھاتے ہوئے اپنی پوسٹ پر آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے کہا ہے کہ ’’ایک بات جس کے بارے میں سب کو واضح پتہ ہونا چاہیے کہ گزشتہ 3-4 دنوں سے میں مسلسل مکیش ساہنی کے ساتھ گھوم رہا ہوں۔ میں نے اسے اس لیے پوسٹ کیا کیونکہ میں بی جے پی لیڈروں کا آئی کیو لیول ٹیسٹ کرنا چاہتا تھا۔ میں نے ویڈیو میں 8 اپریل کی تاریخ کے بارے میں بات کی ہے۔ انہیں علم نہیں ہے اور وہ کبھی بے روزگاری، نقل مکانی اور غربت جیسے مسائل پر بات نہیں کرتے ہیں۔ یہ ایک ٹیسٹ ہے تاکہ عوام بی جے پی کے لوگوں کی حقیقت جان سکیں۔‘‘
پتنجلی آیوروید کے گمراہ کن اشتہارات کے معاملے میں سپریم کورٹ نے رام دیو اور بال کرشن کی دوسری معافی کو بھی مسترد کر دیا ہے۔ جسٹس ہیما کوہلی اور جسٹس امانت اللہ کی بنچ نے پتنجلی کے وکلاء وپن سانگھی اور مکل روہتگی سے کہا کہ آپ نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی ہے، کارروائی کے لیے تیار رہیں۔
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو دہلی کے راؤز ایونیو کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ کورٹ نے کیجریوال کی طرف سے دائر اس درخواست کو مسترد کر دیا ہے جس میں ہفتے میں پانچ بار جیل میں وکلاء سے ملاقات کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
آئرلینڈ کی پارلیمنٹ نے منگل کو سائمن ہیرس کو ملک کا نیا وزیر اعظم بنانے کی توثیق کر دی، جس سے وہ اس عہدے پر فائز ہونے والے ملک کے کم عمر ترین لیڈر بن گئے ہیں۔ سائمن کی عمر صرف 37 برس ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے سائمن ہیرس کی کامیابی پر انہیں مبارک باد پیش کی ہے۔ اسی کے ساتھ انہوں نے مل کر ہندوستان-آئرلینڈ کے باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کی امید ظاہر کی ہے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 10 Apr 2024, 10:16 AM IST