خبریں

ایران نے ہندوستان آ رہے جہاز پر آبنائے ہرمز میں کیا حملہ، 2 ہندوستانیوں کی موت، ہندوستانی وزارت خارجہ کا سخت رد عمل

وزارت خارجہ نے کہا کہ ’’آبنائے ہرمز میں کارگو جہاز ’میوری ناری‘ پر حملہ کی خبر ملی۔ مغربی ایشیا میں جاری جنگ کے بعد ہونے والے فوجی حملوں میں کارگو جہاز کو نشانہ بنانے کی ہندوستان مذمت کرتا ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>تھائی لینڈ کے کارگو جہاز پر آبنائے ہرمز میں حملہ، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تھائی لینڈ کے کارگو جہاز پر آبنائے ہرمز میں حملہ، تصویر سوشل میڈیا

 

تھائی لینڈ کے کارگو جہاز ’میوری ناری‘ پر بدھ کے روز آبنائے ہرمز میں حملہ کیا گیا ہے، جو کہ ہندوستانی ریاست گجرات آ رہا تھا۔ اس حملہ میں 2 ہندوستانی شہریوں کی موت ہو گئی ہے، جبکہ ایک ہندوستانی لاپتہ ہے۔ اس معاملہ میں حکومت ہند اپنا سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔ ہندوستان نے 11 مارچ کو آبنائے ہرمز سے گزر کر گجرات آ رہے کارگو جہاز پر ہوئے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ہندوستان کا کہنا ہے کہ کارگو جہازوں کو نشانہ بنانے سے گریز کیا جانا چاہیے۔

Published: undefined

ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے تصدیق کی ہے کہ مشرق وسطیٰ میں ایک تجارتی جہاز پر ہوئے حملے میں 2 ہندوستانی شہری ہلاک ہو گئے ہیں، جبکہ ایک شخص لاپتہ بتایا جا رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’آپ کو جتنا پریشان کرنا ہے کر لو، ہم نہیں رکیں گے‘، پارٹی کارکنان کے خلاف پولیس کارروائی سے کانگریس ناراض