
عمران خان / آئی اے این ایس
لارڈس میں جمعرات سے انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان دوسرا ٹیسٹ شروع ہوا، جس کے پہلے دن براڈکاسٹر نے عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو نشر کیا۔ عمران اس وقت پاکستان واقع اڈیالہ جیل میں ہیں، جن کی صحت کو لے کر ان کے بیٹوں نے اس انٹرویو میں تشویش ظاہر کی اور کہا کہ انہیں اپنے والد کی زندگی کے بارے میں بھی خوف ہے۔ اس انٹرویو کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ناراض ہو گیا ہے۔ اس نے براڈکاسٹر ’اسکائی اسپورٹس‘ کے خلاف باقاعدہ شکایت بھی درج کرائی ہے۔
’کرک انفو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق لارڈس ٹیسٹ کے دوران عمران خان کے بیٹوں کے انٹرویو سے پاکستان کرکٹ بورڈ اتنا ناراض ہو گیا کہ اس نے احتجاج کے طور پر وقفہ کے بعد ٹیم کو میدان میں نہ بھیجنے کے متبادل پر بھی غور کیا تھا۔ مبینہ طور پر انہوں نے خبردار کیا تھا کہ اگر انٹرویو نشر کیا گیا تو لنچ کے بعد ان کی ٹیم میدان میں نہیں اترے گی۔ اس دوران ’اسکائی اسپورٹس‘ نے کچھ دیر کے لیے انٹرویو روک دیا تھا، لیکن بعد میں 18 منٹ کا انٹرویو نشر کر دیا۔ انٹرویو جب ختم ہوا تو پاکستان کے کھلاڑی دوسرے سیشن کے لیے میدان میں اترنے کی تیاری کر رہے تھے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔