خبریں

خلیج عمان: بحری جہاز پر امریکی فوج کے حملہ میں لاپتہ 3 ہندوستانیوں کی موت

ہندوستان کا کہنا ہے کہ جب جہاز آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کر رہا تھا تو اس پر سوار 24 ہندوستانی امریکی فوج کے حملے کی زد میں آگئے۔ ہندوستان نے اس امریکی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر</p></div>

علامتی تصویر

 

عمان کی خلیج میں ’سیٹے بیلو‘ نامی جہاز پر امریکی حملے میں لاپتہ 3 ہندوستانیوں کی موت ہو گئی ہے۔ جہاز رانی کے وزیر سربانند سونووال نے بتایا کے عمان کے ساحل پر رواں ہفتے کی شروعات میں امریکی فوج کے حملے میں ان 3 ہندوستانیوں کی موت ہو گئی ہے، جن کے پہلے لاپتہ ہونے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ خلیج عمان میں امریکی فوج نے جب ’سیٹے بیلو‘ جہاز پر حملہ کیا، تب اس پر عملے کے 28 افراد سوار تھے جن میں 24 ہندوستانی اور 4 غیر ملکی شہری (2 پاکستانی، ایک یوکرینی اور ایک روسی) شامل ہیں۔

Published: undefined

ہندی نیوز پورٹل ’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق ’سیٹے بیلو‘ جہاز پر جن 3 ہندوستانیوں کی موت ہوئی ہے ان کی شناخت ڈیک کیڈٹ آدتیہ شرما، انجن فٹر شیوانند چورسیا اور چیف انجینئر پٹنالہ سریش کے طور پر ہوئی ہے۔ مینجمنٹ کمپنی کو جہاز پر موجود باقی لوگوں کے ساتھ رابطہ کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ یہ اموات اس وقت ہوئیں جب امریکی سینٹرل کمانڈ کی افواج نے عمان کے ساحل پر پلاؤ کے جھنڈے والے آئل ٹینکر پر حملہ کیا۔ الزام ہے کہ یہ ٹینکر ایرانی تیل پر لگی ناکہ بندی کی خلاف ورزی کر رہا تھا۔

Published: undefined

ہندوستان کا کہنا ہے کہ جب جہاز آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کر رہا تھا تو اس پر سوار 24 ہندوستانی امریکی فوج کے حملے کی زد میں آگئے۔ ہندوستان نے اس امریکی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ بدھ کو ہونے والے حملے کے بعد تینوں افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی تھی جس سے ہندوستانیوں کے اہل خانہ میں تشویش پھیل گئی۔ عمان کے ساحل پر ہوئے اس حملے نے موجودہ کشیدگی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ اس اثنا میں حکومت ہند نے امریکی فوج کی حرکت پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ متوفی آدتیہ شرما کے والد نے ان کے ٹھکانے کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

Published: undefined

دوسری طرف امریکی بحریہ نے عمان کے ساحل کے پاس سیٹے بیلو نامی کمرشیل جہاز پر ہوئے حملے کے حوالے سے کہا ہے کہ ہدایات پرعمل نہ کرنے کی وجہ سے جہاز پر حملہ کیا گیا اور اس کے انجن روم کو تباہ کردیا گیا۔ امریکی بحریہ کا 24 گھنٹے میں یہ ہندوستانی کرو والے جہاز پر لگا تار دوسرا حملہ ہے۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined