خبریں

مارکیٹ کھلتے ہی عالمی سطح پر سونا-چاندی کو لگا جھٹکا، ہندوستان میں بھی قیمت گھٹی

بلین مارکیٹ یعنی گھریلو بازار میں سونے اور چاندی دونوں کی قیمتوں میں زبردست گراوٹ آئی ہے۔ ایم سی ایکس پر سونا گر کر تقریباً 1.50 لاکھ روپے فی 10 گرام کے آس پاس ٹریڈ کرتا نظر آیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر / اے آئی</p></div>

علامتی تصویر / اے آئی

 

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ آج یعنی 11 ستمبر کو بازار کھلتے ہی دونوں دھاتوں کی قیمتوں میں زبردست گراوٹ دیکھنے کو ملی ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ یعنی کومیکس کے اعداد و شمار کے مطابق خبر لکھے جانے تک سونا 1.38 فیصد تک گر گیا اور قیمت 4346.40 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی ہے۔ وہیں چاندی کی قیمتیں 2.07 فیصد تک گر گئیں اور ایسے میں قیمت 63.858 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ کرتی نظر آئی۔

بلین مارکیٹ یعنی گھریلو بازار میں بھی سونے اور چاندی دونوں کی قیمتوں میں زبردست گراوٹ آئی ہے۔ ایم سی ایکس پر سونا گر کر تقریباً 1.50 لاکھ روپے فی 10 گرام کے آس پاس ٹریڈ کرتا نظر آیا ہے۔ ہندوستان میں چاندی کی قیمتوں میں بھی گراوٹ آئی ہے۔ اس کی قیمت گر کر تقریباً 2.31 لاکھ روپے فی کلوگرام کے آس پاس ٹریڈ کرتی نظر آئی۔

آج مارکیٹ کھلتے ہی سونے اور چاندی کی قیمتیں گر گئیں۔ ملٹی کموڈیٹی ایکسچینج (ایم سی ایکس) کی بات کریں تو سونا خبر لکھے جانے تک 1446 روپے تک گر گیا اور قیمت 1,50,895 فی 10 گرام پر ٹریڈ کرتی نظر آئی ہے۔ وہیں چاندی کی بات کریں تو یہ 3550 روپے تک گر گئی اور قیمت 2,30,549 فی کلوگرام تک پہنچ گئی۔

موصولہ اطلاع کے مطابق 24 کیرٹ سونا تقریباً 1,51,490 لاکھ روپے فی 10 گرام کے آس پاس کاروبار کر رہا ہے، جبکہ 22 کیرٹ سونا تقریباً 1,38,866 لاکھ روپے فی 10 گرام کے آس پاس بنا ہوا ہے۔ وہیں 18 کیرٹ گولڈ 1,13,618 لاکھ فی 10 گرام کے قریب ٹرینڈ کر رہا ہے۔ ہندوستان میں چاندی کی قیمت تقریباً 2,30,650 لاکھ فی کلوگرام کے آس پاس ٹریڈ کرتی دکھائی دی۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔