خبریں

’آبنائے ہرمز سے ہمارے جہازوں کو راستہ دیا جائے‘، ہندوستانی جہاز پر فائرنگ کے بعد ایران کو ہندوستان کی دو ٹوک

ایرانی سفیر محمد فتحلی کو یاد دلایا گیا کہ ایران ہندوستان مرچنٹ شپنگ اور کشتی رانوں کی سیکورٹی کو کتنی اہمیت دیتا ہے۔ اس سے قبل بھی ایران نے ہندوستان جانے والے کئی جہازوں کو محفوظ راستہ دیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر، سوشل میڈیا</p></div>

علامتی تصویر، سوشل میڈیا

 

آبنائے ہرمز میں 2 ہندوستانی جہازوں پر حملے کے بعد ہندوستانی وزارت خارجہ کا بیان سامنے آ گیا ہے۔ جہازوں پر حملہ کو پیش نظر رکھتے ہوئے ایرانی سفیر محمد فتحلی کو وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا، جہاں خارجہ سکریٹری کے ساتھ میٹنگ کی گئی۔ اس دوران خارجہ سکریٹری نے بتایا کہ ایرانی سفیر کے سامنے 2 ہندوستانی پرچم والے جہازوں پر ہوئی فائرنگ کے واقعہ پر شدید فکر کا اظہار کیا گیا اور احتجاج بھی درج کرایا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined