خبریں

بھوٹان میں برفانی جھیل ’سنتافو‘ پھٹنے سے تباہی، آسام اور بنگال میں سیلاب کا الرٹ، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

بنگال کے علی پوردوار میں تقریباً 10 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے ایس ڈی آر ایف کی ٹیم تعینات کی گئی ہے۔ این ڈی آر ایف کی ٹیم بھی موقع پر روانہ ہوئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>برفانی جھیل سنتافو پھٹنے سے سیلاب کا خطرہ، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

برفانی جھیل سنتافو پھٹنے سے سیلاب کا خطرہ، تصویر سوشل میڈیا

 

بھوٹان میں برفانی جھیل (گلیشیئل جھیل) ’سنتافو‘ کے پھٹنے سے اچانک پانی باہر نکلنے کے بعد کئی علاقوں میں تباہی مچ گئی ہے۔ اس کے اثرات ہندوستان کے مغربی بنگال اور آسام تک پہنچنے کا خدشہ ہے، اس لیے مجموعی طور پر اب تک 15 ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ خاص طور سے مغربی بنگال کے علی پور دوار میں انتظامیہ نے بڑے پیمانے پر راحت اور بچاؤ مہم شروع کر دی ہے۔ اس ضلع میں ہی تقریباً 10 ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ ان لوگوں کو اسکولوں اور راحتی کیمپوں میں ٹھہرایا گیا۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔