خبریں

کورونا: ڈبلیو ایچ او نے رمضان المبارک سے متعلق ہدایات جاری کرنے کا اعلان کیا

ہیلتھ ڈیزاسٹر پروگرام کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر مائیکل ریان نے پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں مذہبی بنیاد پر کورونا وائرس کے مریضوں کی درجہ بندی کو غلط بتایا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

جنیوا / نئی دہلی: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس یعنی ’كووڈ -19‘ کے پیش نظر رمضان المبارک کے لئے خصوصی ہدایات جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے ’ہیلتھ ڈیزاسٹر پروگرام‘(ایچ ڈی پی) کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر مائیکل ریان نے پیر کے روز کہا کہ ایچ ڈی پی تنظیم اسلامی اور دیگر مذہبی رہنماؤں کے ساتھ رابطے میں ہے اور رمضان المبارک کے مہینے کے بارے میں ہدایات تیار کئے جارہے ہیں۔

Published: undefined

ڈبلیو ایچ او کی پریس کانفرنس میں مائیکل ریان نے ایک سوال کے جواب میں مذہبی بنیاد پر کورونا وائرس کے مریضوں کی درجہ بندی کو غلط بتایا۔ انہوں نے کہا کہ ’’کوئی كووڈ-19 سے متاثر ہو جاتا ہے تو اس میں اس کی کوئی غلطی نہیں ہے۔ کورونا وائرس کے مریضوں کا نسل، مذہب یا نظریات کی بنیاد پر درجہ بندی نہیں کیا جانا چاہئے‘‘۔ اس دوران انہوں نے ہیلتھ اہلکاروں پر حملے کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قراردیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined