
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بھارتیہ جنتاپارٹی پر وعدہ پورا نہ کرنےکا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ وہ عوام کو گمراہ کرکے مرحلہ وار طریقہ سے اداروں کو برباد کرنے مصروف ہے۔
پرینکا گاندھی نے جمعہ کو ٹویٹ کرکے کہاکہ بی جے پی حکومت منظم طریقہ سے کام کرتی ہے اور ملک کے آئین کوتباہ کرتی ہے۔ ملک کے عوام کوگمراہ کرتی ہے اور پھر انھیں ہی ’بے وقوف ‘ ہے ۔ انھوں نے کہاکہ اس بار ملک کے نوجوان میدان میں ڈٹے ہوئے ہیں وہ اپنے حقوق کے معاملہ میں پیچھے نہیں ہٹنے والے ۔
Published: 27 Dec 2019, 11:10 AM IST
انھوں نے کہا،’’ کرونولوجی سمجھیے آپ۔پہلے وہ آپ سے دوکروڑ نوکریوں کا وعدہ کریں گے ،پھر وہ حکومت بنائیں گے ،پھر وہ آپکی یونیورسٹیوں کو برباد کریں گے ،پھر وہ ملک کا آئین برباد کریں گے ،پھر آپ پروٹیسٹ کریں گے ،پھر وہ آپ کو ’فول ‘ بولیں گے ۔لیکن ینگستان میدان میں ڈٹارہے گا۔‘‘
Published: 27 Dec 2019, 11:10 AM IST
کابل: افغانستان کے مشرقی صوبہ لغمان میں فضائیہ کی کارروائی میں 21 جنگجو ہلاک ہو گئے ۔وزارت دفاع نے جمعہ کو یہ اطلاع دی ۔وزارت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق افغان نیشنل آرمی نے صوبہ لغمان کے ضلع عليشنگ میں جمعرات دیر شب طالبان جنگجوؤں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر فضائی حملہ کیا ۔ اس کارروائی میں 21 جنگجو مارے گئے ۔
ان میں خطرناک جنگجو زین العابدین بھی شامل ہے۔ صوبہ لغمان اور ہمسایہ صوبہ ننگرهار میں جنگجوانہ حملوں کے پیچھے اسی کا ہاتھ تھا ۔ طالبان نے فوج کی کارروائی پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے ۔ایک مزید واقعہ میں کابل سے 90 کلومیٹر کی دوری پر واقع مہترلام میں فوج کی کارروائی میں پانچ طالبان جنگجو ہو گئے ۔
Published: 27 Dec 2019, 11:10 AM IST
امام عمیر احمد الیاسی نے ملک کے سبھی شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ شہریت قانون کے خلاف پرامن مظاہرہ کریں۔ انھوں نے کہا کہ احتجاجی مظاہرہ کرنا ہمارا جمہوری حق ہے، لیکن ہمیں یہ مظاہرہ پرامن انداز میں کرنا چاہیے۔ ساتھ ہی امام عمیر احمد الیاسی نے کہا کہ 50 اراکین کا ایک نمائندہ وفد پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کرے گا تاکہ شہریت قانون سے متعلق اپنی باتیں ان کے سامنے رکھ سکیں۔
Published: 27 Dec 2019, 11:10 AM IST
چھتیس گڑھ میں قومی قبائلی رقص مہوتو کے انعقاد میں شامل ہونے پہنچے راہل گاندھی نے کہا کہ ہندوستانی معیشت سبھی مذاہب اور ذات کے لوگوں کو ساتھ لے بغیر نہیں چل سکتی جب تک ہر ہندستانی کی آواز کو لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں میں نہیں سنا جاتا، اس وقت تک بے روزگاری اور معیشت کی حالت کے بارے میں کچھ نہیں کیا جا سکتا ہے۔
Published: 27 Dec 2019, 11:10 AM IST
حیدر آباد پولس نے بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنھ کو شہریت قانون اور این آر سی کی حمایت میں ریلی نکالنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق گوشہ محل سے منتخب بی جے پی رکن اسمبلی نے شہریت قانون اور این آر سی کے حق میں پبلک میٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن حیدر آباد پولس نے انھیں اس کی اجازت نہیں دی۔
Published: 27 Dec 2019, 11:10 AM IST
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 27 Dec 2019, 11:10 AM IST