خبریں

مانچسٹر میں چاقو سے حملہ کرنے والا مشتبہ شخص زیر حراست

مانچسٹر کے ایک شاپنگ سینٹر میں پانچ افراد کو چاقو سے زخمی کرنے والے مشتبہ شخص پولیس کی حراست میں ہے۔ پولیس کے مطابق اس چالیس سالہ شخص کے خلاف ’مینٹل ہیلتھ ایکٹ‘ کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔

مانچسٹر میں چاقو سے حملہ کرنے والا مشتبہ شخص زیر حراست
مانچسٹر میں چاقو سے حملہ کرنے والا مشتبہ شخص زیر حراست 

برطانوی شہر مانچسٹر میں جمعہ کے روز آرنڈیل شاپنگ سینٹر میں ایک مسلح شخص نے چاقو کے وار سے پانچ افراد کو زخمی کردیا تھا۔ پولیس نے مشتبہ شخص کو ذہنی امراض کے ماہر ڈاکٹروں کی جانب سے معائنے کے بعد 'مینٹل ہیلتھ ایکٹ‘ کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔ قبل ازیں چالیس سالہ مشتبہ شخص کو دہشت گردی اور تشدد کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

Published: undefined

مانچسٹر کے وسط میں قائم آرنڈیل شاپنگ سینٹر میں پیش آنے والے اس واقعے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے تھے، جس میں سے دو خواتین اور ایک مرد کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ اس واقعے میں تاہم کوئی بھی جانی نقصان پیش نہیں ہوا۔

Published: undefined

گریٹر مانچسٹر پولیس کے بیان کے مطابق اس مشتبہ شخص نے یہ کارروائی اکیلے ہی کی ہے۔ پولیس کے بقول، جب حملہ آور چاقو کے ساتھ شاپنگ سینٹر میں داخل ہونے لگا تو پولیس نے اسے روکنے کی کوشش کی لیکن حملہ آور نے بھاگتے ہوئے لوگوں پر چاقو سے وار کر دیے۔

Published: undefined

اس واقعے کے بعد پولیس نے فوری طور پر شاپنگ سینٹر کو خالی کر وا دیا۔ پولیس کی جانب سے حملے کا پس منظر جاننے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔

Published: undefined

عینی شاہدین کے مطابق ایمرجنسی سروسز کا عملہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گیا اور صورت حال پر قابو پا لیا۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بھی ہنگامی سروسز کی فوری کارروائی کو ٹوئٹر پر سراہا۔

Published: undefined

اس واقعے نے سن 2017 میں مانچسٹر ارینا میں ہونے والے خود کش حملے کی تلخ یادوں کو تازہ کردیا۔ اس افسوسناک واقعے میں بائیس افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Published: undefined

ع آ / ع ا (AFP,Reuters,dpa)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined