خبریں

ایل پی جی سے لدے مزید ایک جہاز نے آبنائے ہرمز کو کیا پار، جلد پہنچے گا ہندوستان

ہندوستانی بحریہ ’ایم وی سن شائن‘ کی مسلسل نگرانی کے ساتھ ساتھ اسے سیکورٹی کا حفاظتی حصار فراہم کر رہی ہے۔ اس جہاز میں کتنی ایل پی جی موجود ہے، اس کی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>آبنائے ہرمز، تصویر اے آئی</p></div>

آبنائے ہرمز، تصویر اے آئی

 

مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے درمیان ہندوستان کے لیے پھر ایک اور اچھی خبر سامنے آئی ہے۔ ایل پی جی ٹینکر ’ایم وی سن شائن‘ نے آبنائے ہرمز کو پار کر لیا ہے اور اب تیزی کے ساتھ ہندوستان کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ہندوستانی بحریہ اور دوسری ایجنسیاں اس جہاز کو سیکورٹی فراہم کر رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق یہ 15واں ایل پی جی سے لدا جہاز ہے جسے اس حساس علاقے سے محفوظ طریقے سے نکالا گیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایم وی سن شائن نے بدھ (13 مئی) کی شب آبنائے ہرمز پار کیا۔ اس کے بعد وہ خلیج فارس سے باہر نکل کر ہندوستان کی طرف روانہ ہو گیا۔ اس جہاز کے جلد ہندوستان کے پہنچنے کی امید کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

ذرائع کے مطابق ہندوستانی بحریہ اس جہاز کی مسلسل نگرانی کرنے کے ساتھ ساتھ اسے سیکورٹی کا حفاظتی حصار فراہم کر رہی ہے۔ تاہم جہاز میں کتنی ایل پی جی گیس موجود ہے، اس کی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔ اس درمیان مرکزی وزیر برائے پیٹرولیم و قدرتی گیس ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی کے باوجود ہندوستان نے توانائی سپلائی کی صورت حال کو اچھی طرح سنبھالا ہے۔ حکومت نے کوشش کی ہے کہ عام لوگوں پر اس کا کم سے کم اثر پڑے۔ ہردیپ سنگھ پوری نے یہ بھی بتایا کہ بحران کے دوران ملک میں گھریلو ایل پی جی پیداوار بڑھائی گئی ہے تاکہ سپلائی متاثر نہ ہو۔

Published: undefined

ایران کی طرف سے بھی آبنائے ہرمز سے متعلق ایک بڑا بیان سامنے آیا ہے۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے بدھ کو کہا کہ اگر خطہ میں امن برقرار رہتا ہے تو ہرمز کی صورت حال پہلے سے بہتر ہو جائے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ ’’جب امن ہوگا تو سب کچھ صاف اور محفوظ رہے گا۔ کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔ ہم بین الاقوامی قانون کے خلاف نہیں جائیں گے۔ اگر حالات معمول پر آئے تو پہلے سے زیادہ سیکورٹی اور استحکام دیکھنے کو ملے گا۔‘‘ اس سے پہلے ایران نے ہندوستان کے موقف کی بھی تعریف کی تھی۔ برکس ممالک کے وزرائے خارجہ کی میٹنگ سے پہلے غریب آبادی نے کہا تھا کہ ہندوستان ہمیشہ امن کی حمایت کرتا ہے اور کشیدگی کم کرنے کی ہر کوشش کا خیر مقدم کیا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined