خبریں

تمل ناڈو: معاشی مسائل سے نبرد آزما 2 خاندانوں کے 9 افراد نے کی خودکشی

پولس کے مطابق ضلع وِلُّوپورم میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی موت سائنائیڈ کھانے کی وجہ سے ہوئی ہے۔ دوسری طرف ضلع ڈِنڈی گُل میں ایک ہی خاندان کے چار افراد نے ٹرین کے سامنے کود کر خود کشی کر لی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ڈِنڈی گُل: تملناڈو میں جمعہ کے روز ملک کے دل و دماغ کو جھنجھوڑنے والے واقعات میں دو خاندانوں کے 09افراد نے خود کشی کر لی۔ پولس ذرائع کے مطابق ضلع وِلُّوپورم میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی موت سائنائیڈ کھانے کی وجہ سے ہوئی ہے۔ دوسری طرف ضلع ڈِنڈی گُل میں ایک ہی خاندان کے چار افراد نے ٹرین کے سامنے کود کر خود کشی کر لی۔

Published: undefined

ذرائع نے بتایا کہ ضلع وِلُّوپورم میں ایک جوڑا ممنوعہ 3 نمبر کی لاٹری میں لمبے عرصے سے پیسہ لگا رہا تھا اور اس پر 30 لاکھ روپئے کا قرض ہو گیا تھا۔ قبل ازیں اس جوڑے نے اپنے تینوں بچوں کو سائنائیڈ کھلایا اور بعد میں خود بھی کھا کر جان دے دی۔ یہ عبرتناک واقعہ وِلُّوپورمیں سیتھیری کرائی علاقے کے سلامت نگر کا ہے۔ ہلاک ہونے والی کی شناخت ایم ارون کمار(33)، بیوی شیوگامی(26)، بیٹیاں پریہ درشنی(5)، یوشری(3) اور بھارتی (9ماہ) کے طور پر کی گئی ہے۔

Published: undefined

ارون نے سائنائیڈ کھانے سےپہلے اپنے موبائل فون پر ویڈیو کلپ بنائی جس میں اس نے بتایا کہ وہ یہ اقدام کیوں اٹھا رہا ہے ؟ بعد ازاں اس نے اسے اپنے دوستوں کے ساتھ واٹس ایپ پر شیئر بھی کیا ۔ اس نے بتایا کہ وہ ساہوکاروں سے کافی پیسہ لے چکا ہے اور 30 لاکھ روپئے سے زیادہ کا نقصان اٹھا چکا ہے۔

Published: undefined

دوسرا واقعہ ڈِنڈی گُل ضلع کا ہے جہاں کوڈائی روڈ اسٹیشن پر ایک ٹرین کے سامنے 4 افراد نے کود کر جان دے دی۔ ریل پٹری پر ان کی لاشوں کے اجزاء بکھرے ہوئے دیکھ کر عوام نے پولس کو مطلع کیا۔ پولس نے بتایا کہ ہلاک ہونے وال کی شناخت اتھیراپاتھی(49)، سنگیتا (40)، ابھنیاشری (15) اور آکاش (12) کے طور پر ہوئی ہے اور وہ وورائی یور علاقے کے باشندے تھے۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined