
یوتھ کانگریس کے صدر ادے بھانو چب / ویڈیو گریب
انڈین یوتھ کانگریس کے قومی صدر ادے بھانو چِب کو بڑی راحت ملی ہے۔ اے آئی سمٹ کے دوران احتجاج کرنے کے معاملے میں دیر رات پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے انہیں مشروط ضمانت دی ہے۔ دہلی پولیس نے ادے بھانو چِب کو رات میں پٹیالہ ہاؤس کورٹ کے ڈیوٹی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا۔ ڈیوٹی مجسٹریٹ نے ادے بھانو چِب کو 50 ہزار روپے کے ذاتی مچلکے پر ضمانت دے دی۔
Published: undefined
دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے دیر رات عدالت میں ادے بھانو چب کی پولیس ریمانڈ میں 7 دن کی توسیع کی درخواست دائر کی۔ اس کے ساتھ ہی اس معاملے کے 2 دیگر ملزمان کے ریمانڈ کے لیے بھی الگ الگ درخواستیں جمع کرائی گئیں۔ عدالت نے ادے بھانو چب کی ریمانڈ میں توسیع کے لیے دہلی پولیس کرائم برانچ کی اپیل کو مسترد کر دیا۔ حالانکہ یوتھ کانگریس کے صدر کی جانب سے درخواست دائر کیے جانے کے بعد ڈیوٹی مجسٹریٹ نے ادے بھانو چب کو ضمانت دے دی ہے۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ کرائم برانچ ریمانڈ میں توسیع کی ضرورت کے لیے کافی وجوہات پیش نہیں کر سکی۔ عدالت نے ضمانت دیتے ہوئے ادے بھانو چب کو اپنا پاسپورٹ عدالت میں جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی الیکٹرانک گیجٹس بھی عدالت کے سامنے سرنڈر کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
Published: undefined
ادے بھانو چِب کی ضمانت کے بعد کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’آئی وائی سی کے صدر ادے بھانو چب جی کو ضمانت مل گئی ہے۔عدالت میں مودی حکومت کی تمام سازشیں دھری کی دھری رہ گئیں اور سچ کی جیت ہوئی۔ احتجاج کا حق ہمیں آئین نے دیا ہے اور کوئی بھی تاناشاہ یہ حق ہم سے چھین نہیں سکتا۔ کانگریس پارٹی عوام کی آواز کو مضبوطی سے اٹھاتی رہے گی۔‘‘
Published: undefined
ادے بھانو چِب کی ضمانت کے بعد یوتھ کانگریس نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کیا کہ ’’ستیہ میو جیتے۔ ادے بھانو چِب کو ضمانت مل گئی۔ آدھی رات کو جب ملک سو رہا تھا، عدلیہ دہلی کرائم برانچ کی ہر سازش کو ناکام بنا رہی تھی۔ آدھی رات کو پولیس نے ڈیوٹی مجسٹریٹ کے سامنے ادے بھانو چِب کی 7 دنوں کی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست دی، جسے عدلیہ نے مسترد کرتے ہوئے ادے بھانو چِب کو ضمانت پر رہا کرنے کا فیصلہ سنایا۔‘‘ ساتھی ہی لکھا کہ ’’ہم عدلیہ اور تمام وکلاء کے شکر گزار ہیں، جنہوں نے رات کے اندھیرے میں انصاف کا چراغ جلاتے ہوئے اس ہندوستان مخالف تجارتی معاہدے کے خلاف ایک نئے سورج کا طلوع کیا۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined