قومی خبریں

’شراب کی خالی بوتل واپس کرنے پر ملیں گے 10 روپے‘، تمل ناڈو میں اے آئی مشین کا انوکھا استعمال

اکثر لوگ شراب پینے کے بعد خالی بوتل ادھر اُدھر پھینک دیتے ہیں جس سے گندگی اور حادثات کا خطرہ رہتا ہے۔ حکومت کو امید ہے اب 10 روپئے کی لالچ میں لوگ خالی بوتل سنبھال کر رکھیں گے اورمشین میں ہی ڈالیں گے۔

<div class="paragraphs"><p>شراب کی دکان / آئی اے این ایس</p></div>

شراب کی دکان / آئی اے این ایس

 
IANS_ARCH

جنوبی ریاست تمل ناڈو میں شراب کی ہر بوتل پر 10 روپئے زیادہ وصول کئے جانے کے مسئلے سے حکومت طویل عرصے سے پریشان ہے۔ اسے روکنے کی تمام کوششوں کے بعد بھی کامیابی نہیں مل پا رہی تھی۔ مگر اب اس چیلنج سے نپٹنے کے لیے سرکاری سطح پر ایک بے حد انوکھا اور ہائی ٹیک راستہ نکالا گیا ہے۔

Published: undefined

ریاست کی ’ٹاسمیک‘ شراب کی دکانوں پر مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے لیس ’بوتل کلیکٹنگ مشین‘ لگائی گئی ہے۔ یہ ایڈوانس مشین پوری طرح سے اے آئی پر کام کرتی ہے۔ جب کوئی صارف شراب پینے کے بعد خالی بوتل کو اس مشین کے اندر ڈالتا ہے تو مشین فوری ایکٹیو ہوجاتی ہے۔ مشین میں لگا خاص اسکینر بوتل پر چھپے ’کیو آر کوڈ‘ کو اسکین کرتا ہے۔ جیسے ہی مشین بوتل کی پہچان کرتی ہے، وہ فوراً بوتل گرانے والے شخص کو 10 روپئے واپس کر دیتی ہے۔ حکومت کو امید ہے کہ اس نئے انتظام سے شراب نوشی کرنے والوں سے ہونے والی اضافی وصولی پر پوری طرح روک لگ سکے گی۔

Published: undefined

خبروں کے مطابق ریاست میں اب تک دکانوں پر ’ایم آر پی‘ سے زیادہ پیسے وصول کئے جانے کی شکایات آرہی تھیں جس سے نپٹنا انتظامیہ کے لئے بڑا سر درد بنا ہوا تھا۔ اس ڈیجیٹل اور آٹومیٹک مشین کے آنے سے اب صارفین کو ان کے حق کے 10 روپئے سیدھے اور بغیر کسی تنازع کے واپس مل جائیں گے۔

Published: undefined

اس اے آئی مشین سے نہ صرف پیسوں کی اضافی وصولی رکے گی بلکہ ماحولیات کو صاف ستھرا رکھنے میں بھی بڑی مدد ملے گی۔ اکثر لوگ شراب پینے کے بعد خالی بوتلیں ادھر اُدھر یا کھلے میں پھینک دیتے ہیں جس سے گندگی اور حادثات کا خطرہ رہتا ہے۔ اب 10 روپئے ملنے کی لالچ میں لوگ خالی بوتل کو سنبھال کر رکھیں گے اور اسے مشین میں ہی واپس ڈالیں گے۔  اس سے بوتلوں کی ریسائیکلنگ بھی آسان ہوجائے گی۔ فی الحال کئی مقامات پر اس سسٹم کا ٹرائل کیا جا رہا ہے۔ اگر یہ تجربہ پوری طرح کامیاب رہتا ہے تو آنے والے وقت میں ریاست کی تمام ٹاسمیک دکانوں پر ایسی ہی اے آئی مشینیں دیکھنے کو مل سکتی ہیں۔

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined