قومی خبریں

یوگی حکومت غریبی، مہنگائی اور بے روزگاری قابو کرنے میں ناکام: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ یوگی حکومت غربی، بے روزگاری اور مہنگائی جیسے مسائل کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہی ہے۔

مایاوتی، تصویر یو این آئی
مایاوتی، تصویر یو این آئی PHOOL CHANDRA

لکھنؤ: اترپردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کے 100دنوں کا میعاد کار پورا ہونے پر منائے گئے جشن پر طنز کرتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ یوگی حکومت غربی، بے روزگاری اور مہنگائی جیسے مسائل کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہی ہے۔

Published: undefined

مایاوتی نے منگل کو ٹوئٹ کیا کہ 'یوپی بی جے پی حکومت نے 100دن کے میعاد کار کا کافی جشن منایا لیکن غریبی، بے روزگاری، مہنگائی وغیرہ جیسے سلگتے مسائل پر کنٹرول حاصل کرنے، نظم ونسق بہتر بنانے، سبھی ذات و مذہب میں آپسی بھائی چارہ اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی پیدا کرنے کے معاملے میں ان کا میعاد کار کافی مایوس کن ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے پیر کو بی جے پی حکومت کے دوسرے میعاد کار کے 100 دن کا رپورٹ کارڈ پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی حکومت عوامی توقعات پر کھری اتری ہے اور عوام نے سماج وادی پارٹی (ایس پی)، بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) اور کانگریس کو سرے سے خارج کر دیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined