قومی خبریں

دیکھتے ہی دیکھتے جَل گئی مندر میں پوجا کرتی ہوئی خاتون، ویڈیو وائرل

خاتون نے ساڑی میں لگی آگ بجھانے کی لاکھ کوششیں کیں، لیکن وہ کامیاب نہیں ہوئی اور پریشان ہو کر وہ مندر میں گھس گئی۔ اس وقت وہ اسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کرناٹک کے ہبلی سے ایک رونگٹے کھڑے کرنے والا ویڈیو منظر عام پر آیا ہے۔ اس ویڈیو میں ایک خاتون کی ساڑی میں اچانک آگ لگ جاتی ہے اور دھیرے دھیرے یہ آگ اسے پوری طرح اپنی گرفت میں لے لیتی ہے۔ قابل غور بات یہ ہے کہ وہ خاتون ہبلی واقع وشوناتھ مندر میں پوجا کر رہی تھی جب اس کی ساڑی میں حیرت انگیز طور پر اچانک آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری ساڑی نے آگ پکڑ لی۔

Published: 20 Jun 2019, 9:10 PM IST

میڈیا ذرائع کے مطابق ہبلی کی رہنے والی چھایا نامی خاتون کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا ہے جس کی حالت انتہائی سنگین بنی ہوئی ہے۔ اسے علاج کے لیے مقامی کمس اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس پورے واقعہ کا سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آیا ہے جو انتہائی دردناک ہے۔

Published: 20 Jun 2019, 9:10 PM IST

وائرل ویڈیو میں صاف دکھائی دے رہا ہے کہ خاتون پوجا کرنے کے بعد جیسے ہی واپس لوٹنے لگتی ہے، اس کی ساڑی میں آگ لگ جاتی ہے۔ چند سیکنڈ وں میں خاتون آگ کی لپٹوں میں گھر جاتی ہے اور آگ بجھانے کی لاکھ کوششوں کے بعد بھی وہ آگ پر قابو پانے میں کامیاب نہیں ہو پاتی۔

Published: 20 Jun 2019, 9:10 PM IST

ویڈیو میں یہ بھی نظر آ رہا ہے کہ ساڑی میں آگ لگنے کے بعد وہاں موجود کچھ لوگ بھی دور سے آگ بجھانے کی کوشش کرتے ہیں۔ اسی درمیان آگ لگنے سے پریشان چھایا بھاگ کر مندر میں گھس جاتی ہے اور کچھ لوگ بھی آگ بجھانے کے لیے مندر کے اندر پہنچ جاتے ہیں۔

Published: 20 Jun 2019, 9:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 20 Jun 2019, 9:10 PM IST