قومی خبریں

وزیراعلی یوگی کے خلاف تبصرہ کرنے والے صحافی پرشانت کی بیوی پہنچی سپریم کورٹ

پرشانت کی بیوی پہنچی سپریم کورٹ ، جگیشا اروڑا نے اپیل دائر کرکے اپنے شوہر کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ عضی پر منگل کو سماعت ہوگی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف مبینہ طور پر قابل اعتراض تبصروں کے سلسلے میں گرفتار کیے گئے پرشانت قنوجیا کی بیوی جگیشا اروڑا نے اپنے شوہر کی رہائی کے لئے سپریم کورٹ میں اپیل دائرکی ہے، جس پر کل سماعت ہوگی۔

Published: 10 Jun 2019, 4:10 PM IST

عرضی گزار کی جانب سے وکیل نتیا رام کرشن نے جسٹس اندرا بنرجی اور جسٹس اجے رستوگی کی تعطیلی بنچ کے سامنے معاملے کا خصوصی ذکر کیا ہے اور عدالت سے فوری طور پر سماعت کی اپیل کی ہے۔ عدالت عرضی پر سماعت کو تیار ہوگئی اور اس کے لئے کل کی تاریخ مقرر کی ہے۔

Published: 10 Jun 2019, 4:10 PM IST

یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ اپنے تعلقات ہونے کا دعوی کرنے والی ایک خاتون کے بارے میں شائع خبر کو مزاحیہ تبصرے کے ساتھ ٹیوئٹر پر جمعرات کو شیئر کرنے کے الزام میں پرشانت قنوجیا کو اترپردیش پولس نے ہفتے کے روز دہلی کے مغربی ونود نگر میں واقع ان کے گھر سے گرفتار کرلیا تھا۔

Published: 10 Jun 2019, 4:10 PM IST

اترپردیش پولس نے معاملے کا از خود نوٹس لیتے ہوئے لکھنؤ کے حضرت گنج پولس اسٹیشن میں ایک ایف آئی آر درج کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ پرشانت قنوجیا نے ٹوئٹر کے ذریعہ قابل اعتراض پوسٹ کر کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی شبیہ خراب کرنے کی کوشش کی ہے۔

Published: 10 Jun 2019, 4:10 PM IST

عرضی گزار جگیشا اروڑا نے اپنے شوہر کی گرفتاری کو غیر قانونی اور یک طرفہ قرار دیتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Published: 10 Jun 2019, 4:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 10 Jun 2019, 4:10 PM IST