قومی خبریں

بنگال انتخابی نتائج: ’بجھنے سے پہلے دیے کی لو تیز ہو جاتی ہے‘، بی جے پی کی شاندار کارکردگی پر سنجے راؤت کا تبصرہ

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے نتائج آج سامنے آ جائیں گے۔ حالانکہ 294 اسمبلی سیٹوں میں سے 293 سیٹوں پر ہی آج ووٹ شماری ہوگی۔ پھالٹا سیٹ پر 21 مئی کو از سر نو ووٹنگ ہوگی اور ووٹ شماری 24 مئی کو ہوگی۔

<div class="paragraphs"><p>مغربی بنگال اسمبلی انتخابات ریزلٹ، گرافکس ’قومی آواز‘</p></div>

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات ریزلٹ، گرافکس ’قومی آواز‘

 

بجھنے سے پہلے دیے کی لو تیز ہو جاتی ہے: سنجے راؤت

شیوسینا یو بی ٹی کے راجیہ سبھا رکن سنجے راؤت نے مغربی بنگال میں بی جے پی کی بہترین کارکردگی پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’بجھنے سے پہلے دیے کی لو تیز ہو جاتی ہے۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’اب ان کی (بی جے پی کی) مدت کار ختم ہونے کی طرف ہے۔‘‘ سنجے راؤت نے الزام عائد کیا کہ 30 سے 35 ووٹ شماری مراکز پر ووٹ شماری روکی گئی ہے۔ کئی ووٹ شماری مراکز پر بی جے پی کارکنان کے ذریعہ لوٹ پاٹ مچانے کا الزام بھی عائد کیا جا رہا ہے۔

Published: 04 May 2026, 8:17 AM IST

’دن ختم ہونے تک ٹی ایم سی جیت کر ابھرے گی‘، ممتا بنرجی کو بھروسہ

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ابتدائی رجحانات سامنے آنے کے بعد دعویٰ کیا کہ ترنمول کانگریس تقریباً 70 سے 100 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے، لیکن الیکشن کمیشن ان سیٹوں کے نمبر شیئر نہیں کر رہا۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی کی سبقت کا ’فرضی بیانیہ‘ بنایا جا رہا ہے۔ ممتا نے پارٹی کارکنان اور کاؤنٹنگ ایجنٹس سے ووٹ شماری مرکز نہیں چھوڑنے کی اپیل بھی کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ کئی مقامات پر 3-2 راؤنڈ کے بعد کاؤنٹنگ روکی گئی ہے اور کلیانی میں 7 مشینوں میں گڑبڑی پکڑی گئی۔ ممتا نے مرکزی فورسز اور الیکشن کمیشن پر ٹی ایم سی کارکنان کو پریشان کرنے اور پارٹی دفاتر پر قبضہ کرنے کا بھی الزام عائد کیا۔ ساتھ ہی انھوں نے بروسہ ظاہر کیا کہ دن ختم ہونے تک ٹی ایم سی جیت کر ابھرے گی۔

Published: 04 May 2026, 8:17 AM IST

بی جے پی تیزی کے ساتھ 200 سیٹوں کی طرف گامزن

مغربی بنگال میں بی جے پی کی کارکردگی انتہائی متاثر کن دکھائی دے رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے سبھی دعووں کو بے معنی ثابت کرتے ہوئے بی جے پی نے 293 سیٹوں کے لیے سامنے آئے رجحانات میں اب تک 192 سیٹوں پر سبقت بنائے ہوئی ہے۔ یعنی 200 سیٹوں کی طرف گامزن دکھائی دے رہی ہے۔ دوسری طرف حکمراں ٹی ایم سی کو 96 سیٹوں پر ہی سبقت حاصل ہے۔ کانگریس کی کارکردگی ریاست میں بے حد خراب ہے، کیونکہ اسے تازہ ایک بھی سیٹ پر سبقت نہیں ہے۔ بایاں محاذ کے 3 امیدوار اور دیگر پارٹیوں کے 2 امیدوار ووٹ شماری میں آگے چل رہے ہیں۔

Published: 04 May 2026, 8:17 AM IST

ممتا کی وداعی کے آثار نمایاں

مغربی بنگال میں جیسے جیسے ووٹوں کی گنتی آگے بڑھ رہی ہے، وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے لیے مشکلات اب بڑھتی ہی جا رہی ہیں۔ 290 سیٹوں کے جو تازہ رجحانات سامنے آئے ہیں، ان کے مطابق 190 سیٹوں پر بی جے پی امیدواروں نے سبقت بنا لی ہے۔ ٹی ایم سی کی سبقت اب 100 سے نیچے پہنچ کر 97 تک آ گئی ہے۔ بقیہ سیٹوں پر دیگر امیدواروں نے برتری بنائی ہوئی ہے۔ اگر حالات ایسے ہی بنے رہے تو ممتا دیدی کی وداعی یقینی ہے۔

Published: 04 May 2026, 8:17 AM IST

ممتا بنرجی تیسرے راؤنڈ میں سوویندو ادھیکاری سے نکلیں آگے

الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کے مطابق تیسرے راؤنڈ میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی بی جے پی امیدوار سوویندو ادھیکاری سے آگے نکل گئی ہیں۔ تیسرا راؤنڈ ختم ہونے کے بعد ممتا کو جہاں 9359 ووٹ حاصل ہوئے، وہیں سوویندو کو 8461 ووٹ ملے ہیں۔ بھوانی پور کی لڑائی میں ممتا بھلے ہی آگے نکل گئی ہیں، لیکن ان کی پارٹی کی حالت مغربی بنگال میں خستہ دکھائی دے رہی ہے۔ اب تک 284 سیٹوں کے جو رجحانات سامنے آئے ہیں، ان میں بی جے پی 168 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔ ممتا کی پارٹی ٹی ایم سی صرف 113 سیٹوں پر آگے ہے، یعنی دونوں کے درمیان کا فاصلہ 55 سیٹوں کا ہو گیا ہے۔

Published: 04 May 2026, 8:17 AM IST

سوویندو ادھیکاری نندی گرام اور بھوانی پور دونوں ہی سیٹوں پر آگے

بی جے پی امیدوار سوویندو ادھیکاری سے ممتا بنرجی کو زبردست ٹکر مل رہی ہے۔ تازہ صورت حال میں بھوانی پور اور نندی گرام دونوں ہی سیٹوں پر سوویندو ادھیکاری آگے چل رہے ہیں۔ بھوانی پور میں کبھی سوویندو اور کبھی ممتا آگے دکھائی دے رہی ہے۔ بھوانی پور میں دوسرے راؤنڈ کے ووٹوں کی گنتی کے بعد بی جے پی لیڈر سوویندو 6380 ووٹوں کے ساتھ آگے چل رہے ہیں، جبکہ ممتا بنرجی 4822 ووٹوں کے ساتھ دوسرے مقام پر ہیں۔

Published: 04 May 2026, 8:17 AM IST

اکثریت حاصل کرنے کے بعد ایک بار پھر پیچھے ہوئی بی جے پی

مغربی بنگال میں سخت مقابلہ دیکھنے کو مل رہا ہے، جہاں بی جے پی نے ایک بار 148 کے جادوئی نمبر کو پار کرتے ہوئے رجحانات میں 152 سیٹوں پر برتری بنا لی تھی، لیکن ممتا بنرجی کی پارٹی اسے سخت مقابلہ دے رہی ہے۔ نتیجہ یہ ہوا کے کچھ دیر تک اکثریت حاصل کرنے کے بعد بی جے پی پھر جادوئی نمبر سے پیچھے ہو گئی ہے۔ تازہ ترین صورت حال یہ ہے کہ 267 سیٹوں کے رجحانات میں بی جے پی 137 سیٹوں پر اور ٹی ایم سی 125 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔ بقیہ سیٹوں پر دیگر پارٹیوں کے امیدوار آگے ہیں۔ اس سے ظاہر ہے کہ بی جے پی اور ٹی ایم سی امیدواروں میں سخت مقابلہ دیکھنے کو مل رہا ہے، اور کبھی بھی حالات ٹی ایم سی کے حق میں پلٹ سکتے ہیں۔

Published: 04 May 2026, 8:17 AM IST

رجحانات میں بی جے پی نے اکثریت حاصل کی

مغربی بنگال میں حکومت سازی کے لیے 148 سیٹوں کی ضرورت ہوتی ہے، اور کچھ میڈیا رپورٹس میں بی جے پی کو رجحانات میں 152 سیٹوں پر سبقت حاصل کرتے ہوئے دکھایا جا رہا ہے۔ یعنی رجحانات میں بی جے پی نے اکثریت حاصل کر لی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ممتا بنرجی پر وداعی کا خوف طاری ہونا لازمی ہے، کیونکہ ان کے امیدواروں کو مستقل سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اب تک 263 سیٹوں کے رجحانات سامنے آئے ہیں، جن میں سے 152 سیٹوں پر بی جے پی امیدوار اور 104 سیٹوں پر ٹی ایم سی امیدوار آگے چل رہے ہیں۔ بقیہ سیٹوں پر کانگریس، بایاں محاذ اور دیگر پارٹیوں کے امیدوار آگے چل رہے ہیں۔

Published: 04 May 2026, 8:17 AM IST

ترنمول کانگریس اور بی جے پی میں زوردار ٹکر

مغربی بنگال میں 293 اسمبلی سیٹوں میں سے 248 سیٹوں کے رجحانات سامنے آ گئے ہیں۔ بی جے پی نے حیران کرتے ہوئے ترنمول کانگریس پر سبقت حاصل کر لی ہے، حالانکہ کئی مقامات پر ووٹوں کا فاصلہ بہت کم ہے۔ ابھی تک جو رجحانات سامنے آئے ہیں، اس کے مطابق 140 سیٹوں پر بی جے پی امیدوار آگے چل رہے ہیں۔ ترنمول کانگریس کے 102 امیدوار آگے چل رہے ہیں، جبکہ دیگر پارٹیوں کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے۔ کانگریس کے محض 2 امیدوار آگے چل رہے ہیں، جبکہ بایاں محاذ کا ایک امیدوار سبقت بنائے ہوئے ہے۔ بقیہ 3 سیٹوں پر دیگر امیدواروں نے سبقت بنا رکھی ہے۔

Published: 04 May 2026, 8:17 AM IST

ممتا بنرجی کی بھوانی پور سیٹ پر سوویندو نے بنائی ابتدائی سبقت

پوسٹل بیلیٹ کی گنتی میں کئی سیٹوں پر بی جے پی آگے چل رہی ہیں، ان میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی بھوانی پور سیٹ بھی شامل ہے۔ اس سیٹ پر بی جے پی کی طرف سے سوویندو ادھیکاری انتخابی میدان میں ہیں اور انھوں نے ممتا بنرجی پر ابتدائی سبقت بنا لی ہے۔ حالانکہ یہ بہت شروعات رجحانات ہیں، اور ابھی تو الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں بھی نہیں کھولی گئی ہیں۔

Published: 04 May 2026, 8:17 AM IST

مغربی بنگال میں 294 میں سے 293 اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹ شماری شروع

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے نتائج آج سامنے آ جائیں گے۔ حالانکہ 294 اسمبلی سیٹوں میں سے 293 سیٹوں پر ہی آج ووٹ شماری ہوگی، کیونکہ پھالٹا سیٹ پر پھر سے ووٹنگ ہونی ہے۔ پھالٹا کو چھوڑ کر بقیہ سبھی سیٹوں پر ووٹ شماری 8 بجے سے شروع ہو گئی ہے۔ 8 بجے پوسٹل بیلیٹ کی گنتی شروع ہوگی، اس پھر اس کے تقریباً نصف گھنٹے بعد الیکٹرانک ووٹنگ مشین، یعنی ای وی ایم کی ووٹ شماری کا آغاز ہوگا۔

اس درمیان ترنمول کانگریس لیڈر وجئے اپادھیائے نے میڈیا کو دیے گئے بیان میں کہا ہے کہ ’’ممتا بنرجی چوتھی بار وزیر اعلیٰ بننے جا رہی ہیں۔ وہ انڈیا اتحاد کی لیڈر کی شکل میں ابھریں گی۔‘‘

Published: 04 May 2026, 8:17 AM IST

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 04 May 2026, 8:17 AM IST