قومی خبریں

'ہمیں ایوان میں بولنے نہیں دیا جا رہا، جمہوریت پر ہو رہا حملہ'، مہوا موئترا کا الزام

بجٹ اجلاس کے جاری دوسرے مرحلے میں ٹی ایم سی کی رکن اسمبلی مہوا موئترا نے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا پر الزام لگایا اور کہا کہ اسپیکر ہمیں (اپوزیشن) بولنے کی اجازت نہیں دے رہے اور یہ جمہوریت پر حملہ ہے

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: بجٹ اجلاس کے جاری دوسرے مرحلے میں ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی رکن اسمبلی مہوا موئترا نے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا پر الزام لگایا اور کہا کہ اسپیکر ہمیں (اپوزیشن) بولنے کی اجازت نہیں دے رہے اور یہ جمہوریت پر حملہ ہے۔

Published: undefined

مہوا موئترا نے ٹویٹ کر کے لکھا ’’گزشتہ 3 دنوں میں اسپیکر نے صرف بی جے پی کے وزراء کو مائیک پر بولنے کی اجازت دی اور پھر پارلیمنٹ کو ملتوی کر دیا۔ اپوزیشن کے ایک بھی رکن کو بولنے نہیں دیا گیا۔ جمہوریت پر حملہ ہو رہا ہے۔ مہوا نے یہاں تک کہا کہ وہ اس ٹوئٹ کے لیے جیل جانے کے لیے تیار ہیں۔‘‘

Published: undefined

اس سے قبل لوک سبھا میں کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری نے بھی الزام لگایا تھا کہ ان کی میز پر موجود مائک پچھلے تین دنوں سے میوٹ (خاموش) ہے اور دعویٰ کیا کہ یہ راہل گاندھی کے اس بیان کی ’مکمل تصدیق‘ کرتا ہے کہ ہندوستان میں اپوزیشن ارکان کے مائیک اکثر خاموش کر دئے جاتے ہیں۔

Published: undefined

خیال رہے کہ لندن میں اڈانی معاملے پر راہل گاندھی کے بیان پر بی جے پی اور اپوزیشن آمنے سامنے آ گئے ہیں۔ کانگریس اور دیگر اپوزیشن پارٹیاں اڈانی-ہنڈن برگ کیس کی جے پی سی انکوائری کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی لندن میں راہل کے ریمارکس پر کانگریس رکن پارلیمنٹ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined