قومی خبریں

ہمیں عدالتی فیصلہ قبول ہے، اس ہندو-مسلم تنازع کو اب ختم ہو جانا چاہئے: احمد بخاری

احمد بخاری نے فیصلے کے خلاف نظر ثانی عرضی دائر کرنے کے سوال پر کہا کہ جہاں تک نظرثانی کی درخواست دائر کرنے کی بات ہے تو وہ اس کے حق میں نہیں ہیں

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: دہلی میں واقع شاہی جامع مسجد کے امام سید احمد بخاری نے سنیچر کو کہا کہ انہوں نے ایودھیا زمین تنازعہ پر سپریم کورٹ کے فیصلے کو قبول کرلیا ہے اور جہاں تک اس فیصلے کے خلاف ریویو پٹیشن (نظرثانی عرضی) دائر کرنے کی بات تو وہ اس سے متفق نہیں۔

Published: 09 Nov 2019, 10:35 PM IST

احمد بخاری نے نامہ نگاروں سے کہا کہ ملک میں مسلمان امن چاہتے ہیں اور انہوں نے پہلے ہی واضح کر دیا تھا کہ عدالت عظمی جو بھی فیصلہ دے گی، وہ اسے قبول کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عدالت کی ہدایت کو قبول کرتے ہیں اور برسوں سے چلے آ رہے ہندومسلم معاملہ کو اب ختم ہوجانا چاہئے۔

Published: 09 Nov 2019, 10:35 PM IST

انہوں نے فیصلے کے خلاف نظرثانی عرضی دائر کرنے کے سوال پر کہاکہ جہاں تک نظرثانی درخواست دائر کرنے کی بات ہے تو وہ اس سے متفق نہیں ہیں۔

Published: 09 Nov 2019, 10:35 PM IST

خیال رہے کہ سپریم کورٹ کی آئینی بنچ نے پانچ سو برس سے زیادہ پرانے ایودھیا رام جنم بھومی تنازعہ پر آج تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے پوری 2.77 ایکڑ زمین شری رام جنم بھومی نیاس کو سونپنے اور سنی وقف بورڈ کو مسجد کی تعمیر کے لئے ایودھیا میں ہی مناسب مقام پر پانچ ایکڑ زمین دینے کا فیصلہ سنایا ہے۔

Published: 09 Nov 2019, 10:35 PM IST

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 09 Nov 2019, 10:35 PM IST