شاہ رخ کے فینز ان کی فلم ’زیرو‘ کے ریلیز ہونے کا کافی وقت سے انتظار کر رہے ہیں۔ اس فلم میں ان کے ساتھ انوشکا شرما اور کترینہ کیف نظر آئیں گی۔ اب اس فلم کا پہلا گانا ’میرے نام تو‘ ریلیز کر دیا گیا جسے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل فلم ’زیرو‘ ٹریلر بھی کافی پسند کیا گیا تھا اور اس گانے نے شاہ رخ کے مداحوں جا جوش دوگنا ہو گیا ہے۔
زیرو کا گانا ’میرے نام تو‘ ایک رومانی گیت ہے جو شاہ رخ خان اور انوشکا شرما پر فلمایا گیا ہے۔ اس میں آپ محبت میں پڑا بووا سنگھ، انوشکا شرما کے تئیں اپنی محبت کا اظہار دنیا کے سامنے کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ دیکھیں ویڈیو:
Published: 23 Nov 2018, 2:09 PM IST
اس گیت کو دیکھ کر سمجھ سکتے ہیں کہ شاہ ر کو کنگ آف رومانس کیوں کہا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ اس فلم میں شری دیوی، رانی مکھرجی، کاجول، عالیہ بھٹ، ابھے دیول، آر مادھون اور دیپیکا پادوکون سمیت کئی اداکاروں نے اسپیشل اپیئرنس بھی دی ہے۔ یہ فلم 21 دسمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔
Published: 23 Nov 2018, 2:09 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 23 Nov 2018, 2:09 PM IST