
فائل تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ
ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں اور اس کے نتیجے میں ایران کے جوابی حملوں نے مغربی ایشیا کے سمندری راستوں کو خطرناک بنا دیا ہے۔ سیکورٹی کے بڑھتے ہوئے خطرے کے درمیان شپنگ کمپنیوں نے خلیج اور آس پاس کے ممالک کے لیے کارگو پر 2,000 سے 4,000 ڈالر فی کنٹینر تک اضافی ایمرجنسی جنگی ڈیوٹی عائد کر دی ہے۔ ان ڈیوٹی کے اثرات سے ہندوستان کا برآمدی کاروبار عملی طور پر ٹھپ پڑ گیا ہے۔ وزارت تجارت انتہائی ترجیح کی بنیاد پر صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے۔
Published: undefined
صنعت اور حکومتی ذرائع کے مطابق 2 مارچ سے لاگو کی گئیں ان اضافی ڈیوٹیوں نے برآمد کنندگان کی لاگت کے ڈھانچے کو اچانک تبدیل کر دیا ہے۔ شپنگ کمپنیوں نے واضح کیا ہے کہ یہ عارضی ڈیوٹی فیس مغربی ایشیا میں حساس سمندری راستوں پربڑھتے ہوئے آپریشنل خطرات کی وجہ سے عائد کی گئی ہے۔ وہیں برآمد کنندگان کا کہنا ہے کہ موجودہ مارجن کے ساتھ اتنے زیادہ اضافی اخراجات برداشت کرنا ممکن نہیں ہے۔ یہ فیس ہندوستان سے عراق، بحرین، کویت، یمن، قطر، عمان، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، اردن، مصر کی عین سوکھانا بندرگاہ، زبوتی، سوڈان اور اریٹیریا کے لیے ہونے والی ترسیل پر لاگو ہوگی۔ ان ممالک سے ہندوستان کی درآمدات پر بھی یہی شرائط موثر ہوں گی۔
Published: undefined
زرعی اور متعلقہ مصنوعات کی کھیپ نہ صرف سمندری راستے سے بلکہ ہوائی راستے سے بھی روکی جا رہی ہے۔ بحران کا ایک اور پہلو بندرگاہوں پر کارگو کا بیک لاگ ہے۔ جن کنٹینروں کی لوڈنگ ان منزلوں کے لیے مقرر تھی انہیں فی الحال روکا جارہا ہے۔ نتیجے کے طور پر پورٹ آپریٹرز روزآنہ تقریباً 100 ڈالر فی کنٹینر گراؤنڈ چارج وصول کر سکتے ہیں۔ اس سے برآمد کنندگان کو دوہرا جھٹکا لگا ہے۔
Published: undefined
دہلی میں واقع تھنک ٹینک گلوبل ٹریڈ ریسرچ انیشیٹو کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2025 میں ہندوستان نے ایران کو تقریباً 124 کروڑ ڈالر کی برآمدات کی تھیں۔ اس میں 74.7 کروڑ ڈالر کا چاول برآمد ہوا جبکہ 6.1 کروڑ ڈالر کے کیلے اور 5.1 کروڑ ڈالر کی چائے کی پتی سپلائی کی گئی۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اگر سمندری راستہ طویل عرصے تک منقطع رہا تو اس کے فوری اور وسیع اثرات زرعی برآمدات پر پڑیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined