قومی خبریں

بنگال میں چوتھے مرحلے کی ووٹنگ شروع

ریاست میں چوتھے مرحلے میں پانچ اضلاع کے 44 اسمبلی حلقوں میں پولنگ ہو رہی ہے، ان میں ہاؤڑہ پارٹ 2 سمیت جنوبی 24 پرگنہ پارٹ 2 اور ہوگلی پارٹ 2، علی پوردوار اور کوچ بہار سیٹیں شامل ہیں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی VIJAY YADAV

کولکتہ: مغربی بنگال میں ہفتے کے روز چوتھے مرحلے میں ریاستی اسمبلی کی 44 سیٹوں پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کے درمیان ووٹنگ شروع ہو گئی ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق 44 اسمبلی حلقوں میں 15,940 پولنگ مرکز قائم کئے گئے ہیں۔ یہاں 1,15,81,022 رائے دہندگان 373 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ پر امن ووٹنگ کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

Published: undefined

ریاست میں چوتھے مرحلے میں پانچ اضلاع کے 44 اسمبلی حلقوں میں پولنگ ہو رہی ہے، ان میں ہاؤڑہ پارٹ 2 سمیت جنوبی 24 پرگنہ پارٹ 2 اور ہوگلی پارٹ 2، علی پوردوار اور کوچ بہار سیٹیں شامل ہیں۔ ضلع جنوبی 24 پرگنہ میں خواتین فیصلہ کن کردار ادا کر سکتی ہے۔ ضلع کے 11 حلقوں میں خواتین ووٹروں کی تعداد مرد ووٹروں کی تعداد سے زیادہ ہے۔

Published: undefined

اس 11 انتخابی حلقوں میں خواتین رائے دہندگان کی مجموعی تعداد 15,70,392 اور مرد رائے دہندگان کی تعداد 15,66,161 ہے۔ ریاست میں چوتھے مرحلے میں بی جے پی کے مرکزی وزیر بابل سپریو، ترنمول کانگریس کے ریاستی وزیر کھیل اروپ وشواس ہاٹ سیٹ ٹولی گنج سے میدان میں ہیں۔

Published: undefined

ان میں شہر کے سابق میئر اور وزیر سون چٹرجی کی اہلیہ رتنا چٹرجی بھی ہیں۔ رتنا چٹرجی کا بی جے پی کی اداکارہ سیاستدان پائل سرکار سے مقابلہ ہے۔ سابق کرکٹر اور ترنمول کانگریس کے امیدوار منوج تیواری شیوپور سے انتخاب لڑ رہے ہیں اور بی جے پی کے رکن ِ پارلیمنٹ اور اداکار ایل چیٹرجی ہوگلی ضلع کے چنسراسے انتخابی میدان میں۔

Published: undefined

متحدہ محاذ میں بائیں بازو، کانگریس اور آئی ایس ایف نے چوتھے مرحلے کے لئے بیشتر نوجوانوں کو میدان میں اتارا ہے۔ الیکشن کمیشن نے آزادانہ اور پرامن ووٹنگ کو یقینی بنانے کے لئے مرکزی اور ریاستی فورسز کی تعیناتی کے ساتھ سیکورٹی کے وسیع انتظامات کیے ہیں۔ مغربی بنگال کے 44 اسمبلی حلقوں میں ’حساس‘ صورتحال کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے سیکورٹی فورسز کی کم از کم 789 کمپنیوں کو تعینات کیا ہے۔ کوچ وہار میں سب سے زیادہ 187 کمپنیاں تعینات ہیں۔ ریاست میں اس کے بعد 17 اپریل، 22 اپریل، 26 اپریل اور 29 اپریل کو ووٹنگ ہوگی۔ ووٹ شماری 2 مئی ہوگی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined