
منی پور تشدد کی فائل تصویر / آئی اے این ایس
منی پور کے کامجونگ ضلع میں جمعرات کو مشتبہ ناگا انتہاپسندوں کے مبینہ حملے میں ایک کوکی خاتون کی موت ہو گئی، جبکہ اس کا شوہر زخمی ہو گیا۔ ریاست میں جاری نسلی تشدد کے درمیان اسی طبقے کے 2 دیگر افراد کے لاپتہ ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ متوفی خاتون ہتنیکم ہاؤکپ مولنوئی گاؤں کی رہنے والی تھی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ گروپ ضروری سامان خریدنے کے لیے فائیکوہ جا رہا تھا، تبھی فائیکوہ اور ایشو کے درمیان سڑک پر اس کونشانہ بنایا گیا۔ اس حملہ میں ہتنیکم کا شوہر زخمی ہو گیا، جبکہ اس کے ساتھ موجود 2 دیگر شہری اب بھی لاپتہ ہیں۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔