قومی خبریں

گورنر اور ترنمول کانگریس کے درمیان تکرار کا سلسلہ شروع

گورنر کے سوال پر ممتا بنرجی نے کہا کہ اب تک لااینڈ آرڈر الیکشن کمیشن کے ہاتھ میں تھا۔اب بڑے پیمانے پر انتظامی تبادلے کئے جائیں گے اور امن و امان قائم کیا جائے گا ۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

ترنمول کانگریس اور گورنر جگدیپ دھنکڑ کے درمیان ایک بار پھر لفظی جنگ تیز ہوگئی ہے۔گورنر نے حلف برداری کے دوران ہی ممتا بنرجی کی توجہ ریاست میں ہونے والے تشدد کے واقعات کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہا تھا کہ چھوٹی بہن کی حیثیت سے میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ اب آپ نے وزارت اعلیٰ کا عہد ہ سنبھال لیا ہے تو ریاست میں فوری طور پر لا اینڈ آرڈر کو بحال کیا جائے ۔

Published: undefined

گورنر کے اس فرمائش پر ممتا بنرجی نے کہا کہ چوں کہ اب تک لااینڈ آرڈر الیکشن کمیشن کے ہاتھ میں تھا۔اب بڑے پیمانے پر انتظامی تبادلے کئے جائیں گے اور امن و امان قائم کیا جائے گا ۔فساد پھیلانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا ۔

Published: undefined

حلف برداری کی تقریب کے بعد ترنمول کانگریس کے سینئر لیڈروں نے گورنر کے اس رویے کی سخت تنقید کی ہے۔ترنمول کانگریس کے سینئر لیڈر سبرتو مکھرجی نے کہا کہ گورنر کے ریمارکس انتہائی اشتعال انگیز ہیں۔ ابھی ایک نئی حکومت نے حلف ہی لیا ہے ۔اس کے باوجود گورنر نے اس رویے کا مظاہرہ کیا ہے ۔پارتھو چٹرجی نے کہاکہ گورنراپنے پرانے رویے کی طرف لوٹ گئے ہیں ۔

Published: undefined

خیال رہے کہ گورنر نے حلف برداری کے بعد کھڑے ہوکر ممتا بنرجی کی توجہ اس جانب مبذول کرانے لگے ۔ ترنمول قیادت نے گورنر کے اس طرز عمل کو بدصورت اور قابل مذمت قرار دیا ہے۔

Published: undefined

ممتا بنرجی نے بدھ کی صبح دس بج کر 45 منٹ پر تیسری بار ریاست کی وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیا۔انہیں گورنر جگدیپ دھنکر نے حلف دلایا۔حلف برداری کی تقریب میں مدعو افراد کے ساتھ شکریہ کے تبادلے کے ساتھ دھنکر نے ریاست میں امن وامان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور بنگال کو ایک مشکل صورتحال کا سامنا ہے۔ریاست میں انتخابات کے بعد تشدد کا سلسلہ جاری ہے۔ گورنر نے طنزیہ لہجے میں کہا کہ مجھے امید ہے کہ نئی حکومت انتخابات کے بعد تشدد کے واقعات پر قابو پائیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined