قومی خبریں

اتراکھنڈ: گلیشیئر ٹوٹنے سے گنگا کے قریب تمام اضلاع میں ہائی الرٹ

باندھ ٹوٹنے سے پیدا ہونے والے حالات کے پیش نظر اترپردیش میں دریائے گنگا کے کنارے واقع اضلاع میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

لکھنؤ: اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے آج کہا کہ اتراکھنڈ میں نندا دیوی گلیشیر کا ایک حصہ رشی گنگا ندی پاور پروجیکٹ کے ڈیم پر گرنے سے الکانندا ندی میں آبی سطح اچانک بڑھ گئی ہے۔ باندھ ٹوٹنے سے پیدا ہونے والے حالات کے پیش نظر اترپردیش میں دریائے گنگا کے کنارے واقع اضلاع میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

Published: undefined

وزیر اعلی یوگی نے کہا کہ ریاست میں گنگا کے کنارے واقع اضلاع کے تمام مجسٹریٹ / سپرنٹنڈنٹ کو مستقل نگرانی کی ہدایات دی گئی ہیں۔ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے حکومت اترپردیش نے ایس ڈی آر ایف کو بھی الرٹ کر دیا ہے۔ ریاست میں گنگا کے کنارے واقع اضلاع میں پانی کی سطح کی مستقل نگرانی کی جا رہی ہے۔ پانی کی سطح میں اضافہ ہونے کی صورت میں ضرورت پڑنے پر گنگا ندی کے کنارے رہنے والے لوگوں کو دوسرے مقامات پر منتقل کیا جائے گا۔ راحت اور بچاؤ کے لئے ہدایات دی گئی ہیں۔

Published: undefined

وزیر اعلی یوگی نے کہا کہ بحران کی اس گھڑی میں حکومت اترپردیش اتراکھنڈ کی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔ اتراکھنڈ کی حکومت کو ضرورت پڑنے پر تمام ضروری مدد فراہم کی جائے گی۔ وزیر اعلی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی طرح کی افواہوں پر بھروسہ نہ کریں اور نہ ہی افواہ پھیلائیں۔ لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ندی کے کنارے نہیں جانا چاہیے۔ کسی بھی طرح کی ناخوشگوار صورتحال پیدا ہونے کی صورت میں ضلع انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ اترپردیش حکومت تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined