
تصویر/آئی اے این ایس
یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) اتوار (25 مئی) کو پورے ملک میں سول سروسز کے ابتدائی امتحان (سی ایس ای پریلمس) کا انعقاد کر رہا ہے۔ رواں سال تقریباً 933 عہدوں کے لیے یو پی ایس سی سی ایس ای 2026 مجموعی طور پر 819372 امیدواروں نے رجسٹریشن کرایا ہے۔ یو پی ایس سی ایس ای کا ابتدائی امتحان آف لائن او ایم آر فارمیٹ میں 2 سیشنز میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ جنرل اسٹڈیز پیپر-1 صبح 9:30 بجے شروع ہوا، جبکہ سول سروسز ایپٹی ٹیوڈ ٹیسٹ (سی ایس اے ٹی) پیپر-2 دوپہر کے سیشن میں منعقد کیا جائے گا۔
Published: undefined
ایک درست فوٹو آئی ڈی کے ساتھ، امیدواروں کے لیے اپنے مقررہ امتحانی مرکز پر اپنے ای-ایڈمٹ کارڈ کی پرنٹ شدہ کاپی پیش کرنا لازمی ہے۔ امتحان کے پرامن اور شفاف انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے سی سی ٹی وی نگرانی، جیمر اور سخت تلاشی سمیت سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ امیدواروں نے امید ظاہر کی کہ وہ تسلی بخش نتائج کے ساتھ امتحان پاس کر لیں گے۔ امیدوار نئی دہلی کے پُشپ وہار میں واقع ’کیندریہ ودیالیہ‘ میں امتحان دینے پہنچے اور امتحان میں اچھی کارکردگی کی امید ظاہر کی۔
Published: undefined
آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے ایک امیدوار نے کہا کہ ’’میں تھوڑا گھبرایا ہوا ہوں، لیکن میں نے اچھی تیاری کی ہے۔ مجھے امید ہے کہ میں امتحان پاس کر لوں گا۔‘‘ ایک اور امیدوار نے کہا کہ ’’تیاری کی کوئی طے شدہ حد نہیں ہوتی، ہم مسلسل تیاری کرتے رہتے ہیں۔‘‘ یوپی کے پریاگ راج میں امتحان دینے والے امیدوار امتحانی مراکز پر وقت سے پہلے ہی پہنچ گئے، جہاں سیکورٹی اور تلاشی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
Published: undefined
ایک نوجوان نے ’آئی اے این ایس‘ کو بتایا کہ ’’مرکز پر انتظامات بہت اچھے ہیں۔ امیدواروں کو اندر جانے کی اجازت دینے سے پہلے ان کے بائیومیٹرکس اور ریٹینا اسکین کی جانچ کی جا رہی ہے۔‘‘ ایک اور امیدوار نے کہا کہ ’’انتظامات اچھے ہیں۔ مجھے امتحان کے بارے میں اچھا محسوس ہو رہا ہے۔ مجھے امید ہے کہ میں اچھا کروں گا۔‘‘ مدھیہ پردیش کے گوالیر میں یہ امتحان 21 مراکز پر منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس امتحان میں تقریباً 6652 امیدوار شرکت کر رہے ہیں۔‘‘
Published: undefined
یو پی ایس سی امتحانی مرکز کے انچارج اور ایس ڈی ایم ونود سنگھ نے آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے انتظامات کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ امتحان کے لیے ضلع میں یو پی ایس سی کی جانب سے کل 21 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں۔ ہم نے تمام امتحانی مراکز کے لیے 8 روٹ انچارج مقرر کیے ہیں، جو اس وقت تمام مراکز تک سوالنامے پہنچا رہے ہیں۔ ایک امیدوار نے آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں امتحان کو لے کر بہت پرجوش ہوں۔ مجھے امید ہے کہ یہ اچھا ہوگا۔‘‘
Published: undefined
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined