قومی خبریں

اناؤ: کسانوں کا اشتعال جاری، 400 افراد کے خلاف ایف آئی آر

اتوار کی صبح کسانوں کے ایک طبقے نے ایک بار پھر ٹرانس گنگا سٹی میں حملہ بولا اور پلاسٹک کے پائپ کے ایک گودام کو آگے کے حوالے کر دیا، کسانوں کا الزام ہے کہ بغیر مرضی ان کی زمینوں پر قبضہ کیا گیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اناؤ: اتر پردیش کے ضلع اناؤ کی ٹرانس گنگا سٹی معاوضہ کا مطالبہ کررہے کسانوں کا اشتعال رکنے کا نام نہیں لے رہا ہےوہ مسلسل سراپا احتجاج ہیں۔ پولس ذرائع نے بتایا کہ اترپردیش میں ٹرانس گنگا سٹی پروجکٹ کے لئے حاصل کی گئی زمین کے بدلے مناسب معاوضہ کا مطالبہ کے لئے کسانوں نے سنیچر کو جم کر ہنگامہ کیا تھا حالانکہ پولس نے اس ضمن میں اپنی طاقت کا استعمال کیا تھا۔

Published: 17 Nov 2019, 9:11 PM IST

انہوں نے بتایا کہ آج صبح کسانوں کے ایک طبقے نے ایک بار پھر ٹرانس گنگا سٹی میں حملہ بولا اور پلاسٹک کے پائپ کے ایک گودام کو آگے کے حوالے کر دیا۔ پولس اور دمکل کے جوانوں نے سخت مشقت کے بعد آگ پر قابو حاصل کرلیا۔ کسانوں کا الزام ہے کہ سال 2005 میں بغیر ان کی رضا مندی کے ان کی زمینوں پر قبضہ کرلیا گیا تھا لیکن بدلے میں اس کا مناسب معاوضہ نہیں دیا جارہا ہے۔

Published: 17 Nov 2019, 9:11 PM IST

ڈی ایم دویندر کمار پانڈے نے کہا کہ واردات کو انجام دینے والے شر پسند عناصر پر رپورٹ درج کر کے کاروائی کی جائےگی۔سرکاری ملکیت کو نقصان پہنچانے والے کو سخت سزا دی جائےگی۔کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینی کی اجازت نہیں ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مشتعل کسانوں کے خلاف گنگا گھاٹ کوتوالی میں 36 نامزد اور 400 نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں اب تک ایک کسان لیڈر سمیت چھ افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔سنیچر کو کسانوں اور پولس میں ہوئے تشدد کے بعد ضلع انتظامیہ نے احتیاط کے طور پر سیکورٹی کے سخت انتظام کئے تھے۔ اس کے باوجود کسانوں نے ٹرانس گنگا سٹی کے سائڈ آفس سے ایک کلو میٹر دور بنے رہے سب۔پاور اسٹیشن کے لئے لائے گئے پلاسٹک پائپوں میں آگ لگا دی۔

Published: 17 Nov 2019, 9:11 PM IST

قابل ذکر ہے کہ ٹرانس گنگا سٹی میں معاوضے کا مطالبہ کررہے کسانوں نےسنیچر کو یو پی اسٹیٹ انڈسٹریل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈائرکٹر کو گھیرلیا تھا او روہاں کام کررہے مزدوروں کو بھی بھگا دیا تھا۔ کسانوں نے وہاں کھڑی گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کرنے کے بعد اسے آگ کے حوالے کردیا تھا۔حالات کو بے قابو ہوتا دیکھ پولس اور پی اے سی نے موقع پر پہنچ کر لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے گولے چھوڑے۔کسانوں کے پتھراؤ میں کئی پولس اہلکار اور پولس کی کاروائی میں تقریبا 15 کسان زخمی ہوگئے تھے۔

Published: 17 Nov 2019, 9:11 PM IST

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 17 Nov 2019, 9:11 PM IST