قومی خبریں

مرکزی وزیر جے پی نڈا کی طبیعت بگڑی، علاج کے لیے ایمس میں داخل، ڈاکٹروں نے جاری کیا ہیلتھ اپڈیٹ

اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ تمام ضروری طبی پروٹوکول پر عمل کیا جا رہا ہے۔ ان کی حالت فی الحال مستحکم بتائی جا رہی ہے، جو اطمینان بخش ہے۔ انہیں ایمس کے شعبہ امراض قلب میں خصوصی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

جے پی نڈا
جے پی نڈا 

مرکزی وزیر برائے صحت و خاندانی بہبود جے پی نڈا کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں دہلی کے ایمس اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہیں 13 اگست کی شام میں ہی بے چینی محسوس ہوئی تھی۔ اس بے چینی کے بعد ڈاکٹروں نے فوری طور پر ان کا معائنہ کیا، جس میں قلب سے متعلق ٹیسٹ بھی شامل تھے۔

بتایا جا رہا ہے کہ مرکزی وزیر جے پی نڈا کو جب بے چینی کی شکایت ہوئی، تو فوراً احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ڈاکٹروں سے رجوع کیا گیا۔ بلاتاخیر ایمس کے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے ان کا تفصیلی معائنہ کیا تاکہ بے چینی کا سبب پتہ چل سکے۔ اس جانچ کے عمل میں دل کی شریانوں کا اینجیوگرافی ٹیسٹ بھی شامل تھا۔ یہ ٹیسٹ دل کی شریانوں کی حالت کا جائزہ لینے کے لیے کیا جاتا ہے۔

اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ تمام ضروری طبی پروٹوکول پر عمل کیا جا رہا ہے۔ ان کی حالت فی الحال مستحکم بتائی جا رہی ہے، جو اطمینان کی بات ہے۔ انہیں ایمس کے شعبہ امراض قلب میں خصوصی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ اعلیٰ حکام نے اسپتال پہنچ کر ان کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کی ہیں۔ طبی ٹیم ان کی حالت پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔ ان کی صحت سے متعلق کسی بھی طرح کی تشویش کو دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ جے پی نڈا کو بے چینی محسوس ہونے کے فوراً بعد ہی ایمس لایا گیا تھا۔ ڈاکٹروں نے بغیر کسی تاخیر کے ان کی ابتدائی جانچ شروع کر دی۔ دل کی شریانوں کا اینجیوگرافی ٹیسٹ ایک اہم قدم تھا۔ یہ ٹیسٹ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا کہ دل سے متعلق کوئی سنگین مسئلہ نہ ہو۔ میڈیا رپورٹس کے طمابق مرکزی وزیر کو 24 گھنٹے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ ان کی تمام اہم جسمانی سرگرمیوں کی باقاعدگی سے جانچ بھی کی جا رہی ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔