قومی خبریں

مرکزی وزیر اننت کمار کا انتقال، کینسر کا علاج چل رہا تھا

مرکزی وزیر اننت کمار کا صبح 2 بجے بینگلورو میں انتقال ہو گیا ۔ ان کو کینسر تھا اور کافی وقت سے ان کا علاج چل رہا تھا۔

سوشل میڈیا 
سوشل میڈیا  

59 سالہ مرکزی وزیر اننت کمار کا آج صبح 2 بجے بینگلورو میں انتقال ہو گیا ۔ ان کو کینسر تھا اور ایک لمبے وقت سے ان کا علاج چل رہا تھا ۔ ان کا علاج لندن اور نیو یارک میں بھی ہوا اور 20 اکتوبر سے بینگلورو کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں زیر علاج تھے۔

Published: undefined

ذرائع کے مطابق اننت کمار کا علاج بینگلورو کے شنکر کینسر اسپتال میں چل رہا تھا اور کچھ روز سے وہ وینٹیلیٹر پر تھے۔ اننت کمار بی جے پی کے ایک بڑے رہنما تھے اور اس وقت ان کے پاس دو دو وزارتوں کی ذمہ داری تھی ۔ سال 2014 میں ان کو کیمیکلس انیڈ فرٹلائزرس کا وزیر بنایا گیا تھا اور سال 2016 میں ان کو پارلیمانی امور کی بھی ذمہ داری دے دی گئی تھی ۔ ان کے دوسری سیاسی پارٹی کے رہنماؤں سے اچھے تعلقات تھے۔اننت کمار بینگلورو جنوب کی پارلیمانی نشست سے 1996 سے رکن پارلیمنٹ ہیں ۔ ان کی پیدائش 22 جولائی 1959 میں بینگلورو میں ہوئی تھی ۔ انہوں نے ایل ایل بی کی پڑھائی کی تھی ۔ پسماندگان میں ان ک اہلیہ تیجسونی اور اور دو بیٹیاں ایشوریہ اور وجےتا ہیں۔

Published: undefined

ان کے انتقال پروزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ اور وزیر دفاع نرملا سیتارمن نے غم کا اظہار کیا ہے ۔

Published: undefined

نرملا سیتارمن نے ٹویٹ کیا ہے ’’اننت کمار کے انتقال کی خبر سن کر شدید غم ہوا ۔ انہوں نے بی جے پی کی لمبے وقت تک خدمت کی ہے اور بینگلورو ان کے دل و دماغ پر ہمیشہ رہا‘‘۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined