قومی خبریں

یو جی سی نے جامعہ کے 4 نئے قائم شدہ شعبوں کے لئے تدریسی عہدوں کو منظوری دی

جامعہjAMIA ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن آئندہ بھی جامعہ کو اپنا تعاون دیتا رہے گا تاکہ یونیورسٹی کو مزید ترقی کی جانب لے جانے میں آسانی ہو۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) نے حال ہی میں منظور شدہ 4 نئے شعبوں میں 28 تدریسی عہدوں کو منظوری دے دی۔ اس میں غیر ملکی زبانیں، ہاسپٹل مینجمنٹ اینڈ ہاسپیس اسٹڈیز، ڈیزائن اینڈ انوویشن اور ماحولیاتی علوم شامل ہیں۔ یونیورسٹی کی جاری کردہ ریلیز کے مطابق یونیورسٹی کی درخواست پر، یو جی سی نے ہر شعبہ میں سات اسامیاں منظور کی ہیں جن میں ایک پروفیسر، دو ایسوسی ایٹ پروفیسر اور چار اسسٹنٹ پروفیسر شامل ہیں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے 29 اکتوبر کو یونیورسٹی کے 99 ویں یوم تاسیس کی تقریبات میں جامعہ کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ جلد ہی یونیورسٹی میں چار نئے شعبے کھولے جائیں گے۔

Published: undefined

یو جی سی کے اس اقدام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پروفیسر اختر نے کہا کہ ہم کمیشن کے شکر گزار ہیں۔ انھوں نے کہا ہماری شروع سے ہی کوشش رہی ہے کہ جامعہ میں ایسے نئے کورسیز متعارف کرائے جائیں جو وقت کی ضرورت کو بھی پوری کرے اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرے۔

Published: undefined

جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن آئندہ بھی جامعہ کو اپنا تعاون دیتا رہے گا تاکہ یونیورسٹی کو مزید ترقی کی جانب لے جانے میں آسانی ہو۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined