قومی خبریں

’ایکناتھ شندے اور ان کے حامیوں کے ارادوں کو دھول چٹا دوں گا!‘ ادھو ٹھاکرے کا اعادہ

شیو سینا سے وابستہ اپنے حامی رکن اسمبلی راجن سالوی کے نام خط جاری کرتے ہوئے ادھو ٹھاکرے نے انہیں شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ ایکناتھ شندے کے ارادوں کو ناکام بنا دیں گے

ادھو ٹھاکرے، تصویر آئی اے این ایس
ادھو ٹھاکرے، تصویر آئی اے این ایس 

ممبئی: وزیر اعلیٰ کا عہدہ گنوا چکے شیو سینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے پر ایک مرتبہ پھر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ وہ شندے اور ان کے حامیوں کے ارادوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور انہیں دھول چٹا دیں گے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ ادھو ٹھاکرے نے اپنی حامی شیو سینا کے رکن اسمبلی راجن سالوی کو نام ایک خط جاری کیا ہے۔ اس میں انہوں نے سالوی کو شیو سینا کے تئیں وفادار رہنے کے لئے شکریہ ادا کیا ہے۔ ٹھاکرے نے کہا ’’میں وعدہ کرتا ہوں یہ آپ جیسے وفادار کی حمایت سے ایکناتھ شندے اور ان کی حمایت کرنے والوں کے ارادوں کو دھول چٹا دوں گا۔‘‘

شیو سینا کے سربراہ نے یہ خط 6 جولائی کو لکھا تھا، جس میں انہوں نے مشکل وقت میں وفادار رہنے کے لئے راجن سالوے کی ستائش کی تھی۔ ادھو نے کہا کہ آپ نے ایکناتھ شندے کی وجہ سے خمیازہ برداشت کیا ہے۔ ان کی بنائی ناجائز حکومت سے بھیک نہیں مانگی اور نہ ہی نااہلی کے خطرے سے گھبرائے۔ آپ جیسے وفادار شیو سینکوں کی حمایت سے ایکناتھ شندے اور ان کے حامیوں کی منشا کو ناکام بنا دیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined