قومی خبریں

دو مقامی ملی ٹنٹ ہلاک، غیر مقامی مزدوروں پر ہوئے حملوں میں براہ راست ملوث تھے: آئی جی کشمیر

انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج وجے کمار نے بتایا کہ متری گام پلوامہ تصادم میں دو مقامی ملی ٹنٹ مارے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ مارے گئے ملی ٹینٹوں کی شناخت اعجاز حافظ اور شاہد ایوب کے بطور ہوئی ہے۔

وجے کمار، تصویر یو این آئی
وجے کمار، تصویر یو این آئی 

سری نگر: جنوبی ضلع پلوامہ کے متری گام علاقے میں رات بھر جاری رہنے والی جھڑپ میں دو مقامی ملی ٹنٹ مارے گئے۔ آئی جی کشمیر وجے کمار کے مطابق مہلوک ملی ٹنٹ غیر مقامی مزدوروں پر ہوئے حملوں میں براہ راست ملوث تھے۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جنوبی کشمیر کے متری گام پلوامہ میں ملی ٹینٹوں کے چھپے ہونے کی ایک خاص اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے بدھ کی شام کو اس علاقے کو محاصرے میں لے کر اُنہیں دھونڈ نکالنے کے لئے گھر گھر تلاشی کارروائی کا آغاز کیا۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ خود کو سلامتی عملے کے گھیرے میں دیکھ کر ملی ٹینٹوں نے سیکورٹی فورسز پر اندھا دھند گولیاں برسا کر فرار ہونے کی بھر پور سعی کی، تاہم حفاظتی عملے کی کارگر حکمت عملی نے انہیں فرار ہونے کا کوئی موقع فراہم نہیں دیا اور اس طرح سے طرفین کے مابین جھڑپ شروع ہوئی۔ موصوف ترجمان کے مطابق سیکورٹی فورسز نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر آس پاس رہائشی پذیر لوگوں کو محفوظ مقامات کی اور منتقل کرنے کے بعد جوابی کارروائی شروع کی۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ رات بھر جاری رہنے والی اس جھڑپ میں البدر مجاہدین سے وابستہ دو مقامی ملی ٹنٹ ہلاک ہوئے۔ اُن کے مطابق جائے تصادم کی جگہ اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہلوک ملی ٹنٹ سیکورٹی فورسز پر حملوں کی منصوبہ بندی کرنے اور انہیں پایہ تکمیل تک پہنچانے میں ملوث رہے ہیں جبکہ وہ عام شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کی کارروائیوں میں بھی پیش پیش تھے۔

Published: undefined

دریں اثنا انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج وجے کمار نے بتایا کہ متری گام پلوامہ تصادم میں دو مقامی ملی ٹنٹ مارے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ مارے گئے ملی ٹینٹوں کی شناخت اعجاز حافظ اور شاہد ایوب کے بطور ہوئی ہے اور اُن کے قبضے سے دو اے کے 47 رائفلیں بھی ضبط کی گئی ہیں۔ آئی جی نے بتایا کہ پچھلے دو ماہ سے جنوبی کشمیر میں غیر مقامی مزدوروں پر ہوئے حملوں میں دونوں براہ راست ملوث تھے۔

Published: undefined

علاوہ ازیں پولیس نے عوام سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ جائے تصادم پر جانے سے تب تک گریز کیا کریں جب تک کہ اس سے پوری طرح سے صاف قرار نہ دیا جائے کیونکہ پولیس اور دیگر سلامتی ادارے لوگوں کے جان و مال کی محافظ ہیں لہذا لوگوں کی قیمتی جانوں کو بچانے کے لئے پولیس ہر ممکن کوشش کرتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined