قومی خبریں

دہلی میں ہولناک وارداد: ٹیوشن ٹیچر نے بیوی اور 3 معصوم بچوں کو اتارا موت کے گھاٹ

پولس نے اوپیندر شکلا نام کے ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے، اس پر الزام ہے کہ اس نے اپنی بیوی اور تین معصوم بچوں کا قتل کیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

دہلی کے مہرولی علاقہ میں جمعہ کو دیر رات ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک ٹیوشن پڑھانے والے ٹیچر نے اپنی بیوی اور تین معصوم بچوں کو قتل کر دیا۔ اوپیندر شکلا نام کے اس ٹیوشن ٹیچر کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ وہ لمبے وقت سے ڈپریشن کا شکار ہے جس کے چلتے اس نے یہ قدم اٹھایا۔ اوپیندر کی دماغی حالت اس قدر خراب تھی کہ اس نے اپنے پورے اہل خانہ کو کٹر سے کاٹ ڈالا۔ ذرائع کے مطابق اس نے رات کے ایک بجے سبھی لوگوں کا قتل کر دیا۔ جنوبی دہلی کے ڈی سی پی نے بتایا کہ ایک ملزم نے قتل کرنے کے بعد ایک نوٹ بھی لکھا جس میں اس نے اپنے پورے اہل خانہ کو قتل کرنے کی بات قبول کی ہے۔

Published: 22 Jun 2019, 1:10 PM IST

واضح رہے کہ اوپیندر کی والدہ بھی اسی مکان میں رہتی ہیں جہاں یہ واردات انجام دی گئی۔ صبح جب اوپیندر نے اپنا دروازہ نہیں کھولا تو انہوں نے اس کی اطلاع پڑوسیوں کو دی، جس کے بعد پولس کو اطلاع دی گئی۔ پولس موقع واردات پر صبح8.30 بجے پہنچی اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔

Published: 22 Jun 2019, 1:10 PM IST

اوپیندر کے بچوں میں ایک لڑکی اور دو لڑکے تھے ان میں بچی کی عمر چھ سال کی تھی، بڑے بیٹے کی عمر پانچ سال اور چھوٹے بیٹے کی عمر صرف دو ماہ کی تھی۔ ظالم کو دو ماہ کے بچے کو کٹر سے کاٹتے وقت بھی رحم نہیں آیا اور اس نے اس معصوم بچے کو بھی کاٹ ڈالا۔

Published: 22 Jun 2019, 1:10 PM IST

پولس نے اوپیندر کو گرفتار کر لیا ہے اور پوچھ تاچھ کے دوران وہ بار بار ایک ہی بات ہی کہتا رہا کہ وہ لمبے وقت سے ڈپریشن کا شکار ہے۔ جب اس سے قتل کرنے کی وجہ پوچھی تو اس نے کوئی صحیح جواب نہیں دیا بس یہی دہراتا رہا کہ وہ بہت دنوں سے کافی پریشان ہے۔ پولس اس پہلو کے علاوہ بھی جانچ کر رہی ہے۔

Published: 22 Jun 2019, 1:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 22 Jun 2019, 1:10 PM IST