قومی خبریں

سی بی ایس ای چیئرمین اور سکریٹری کا تبادلہ مودی حکومت کی ناکامیوں کا اعتراف ہے: این ایس یو آئی

این ایس یو آئی صدر ونود جاکھڑ کا کہنا ہے کہ ’مودی حکومت نے مان لیا ہے کہ سی بی ایس ای میں گڑبڑیاں اور گھوٹالے ہوئے ہیں۔ یہ این ایس یو آئی کی بڑی جیت ہے۔ ہم نے طلبا کے حقوق کے لیے مسلسل آواز بلند کی۔‘

<div class="paragraphs"><p>ونود جاکھڑ، ویڈیو گریب</p></div>

ونود جاکھڑ، ویڈیو گریب

 

نئی دہلی: سی بی ایس ای امتحانات کے بعد سامنے آنے والی مبینہ خامیوں، بے ضابطگیوں اور انتظامی کوتاہیوں کے درمیان مرکز کی مودی حکومت کی جانب سے سی بی ایس ای کے چیئرمین اور سکریٹری کے تبادلہ سے متعلق فیصلے پر سیاسی اور تعلیمی حلقوں میں بحث تیز ہو گئی ہے۔ کانگریس کی طلبا تنظیم ’نیشنل اسٹوڈنٹ یونین آف انڈیا‘ (این ایس یو آئی) نے اس قدم کو اپنی جدوجہد کی بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔

Published: undefined

این ایس یو آئی کے قومی صدر ونود جاکھڑ نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت نے بالآخر یہ تسلیم کر لیا ہے کہ سی بی ایس ای کے نظام میں سنگین بے ضابطگیاں اور گھوٹالے ہوئے ہیں۔ ان کے مطابق چیئرمین اور سکریٹری کے تبادلے سے یہ واضح ہو چکا ہے کہ امتحان کے عمل میں پیدا ہونے والے مسائل محض اتفاقی نہیں تھے بلکہ انتظامی ناکامیوں کا نتیجہ تھے۔ ونود جاکھڑ کی یہ ویڈیو کانگریس نے اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل پر شیئر بھی کی ہے۔

Published: undefined

اس ویڈیو میں ونود جاکھڑ کہتے نظر آ رہے ہیں کہ این ایس یو آئی نے طلبا کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے مسلسل سڑکوں پر احتجاج کیا اور مختلف سطحوں پر تحریک چلائی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن کے قائد راہل گاندھی نے بھی پہلے دن سے طلبا کے مسائل کو اٹھایا اور ان کی آواز بننے کی کوشش کی۔ این ایس یو آئی صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’مودی حکومت نے مان لیا ہے کہ سی بی ایس ای میں گڑبڑیاں اور گھوٹالے ہوئے ہیں۔ یہ این ایس یو آئی کی بڑی جیت ہے۔ ہم سڑکوں پر رہے، احتجاج کیا اور طلبا کے حقوق کے لیے مسلسل آواز بلند کی۔ راہل گاندھی شروع سے ہی طلبا کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ سی بی ایس ای کے چیئرمین اور سکریٹری دونوں کا تبادلہ دراصل حکومت کی ناکامیوں کا اعتراف ہے۔ ان کے مطابق اگر امتحان کے نظام میں سب کچھ درست ہوتا تو اتنی بڑی انتظامی تبدیلیوں کی ضرورت پیش نہ آتی۔

Published: undefined

ونود جاکھڑ نے یقین دلایا کہ این ایس یو آئی مستقبل میں بھی طلبا کے مفادات کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم عدالت، پارلیمنٹ اور سڑک، ہر سطح پر طلبا کے حقوق کی لڑائی لڑتی رہے گی اور کسی بھی ناانصافی یا بے ضابطگی کے خلاف آواز اٹھانے سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined