قومی خبریں

بہار کے بھاگلپور میں پیش آیا دردناک حاثہ، تالاب میں ڈوبنے کے باعث 6 بچوں کی موت، ایک دوسرے کو بچانے کی وجہ سے گئی جان

بچے ایک ساتھ تالاب میں نہا رہے تھے۔ اسی دوران ایک بچہ اچانک گہرے پانی میں چلا گیا اور ڈوبنے لگا۔ اسے بچانے کی کوشش میں دوسرے بچے بھی پانی میں اتر گئے۔ دیکھتے ہی دیکھتے سب بچے گہرے پانی میں ڈوب گئے۔

<div class="paragraphs"><p>بھاگلپور:  تالاب میں ڈوبنے کے باعث 6 بچوں کی موت (ویڈیو گریب)</p></div>

بھاگلپور: تالاب میں ڈوبنے کے باعث 6 بچوں کی موت (ویڈیو گریب)

 

بھاگلپور کے سلطان گنج تھانہ علاقہ میں پیر کو ایک دردناک حادثے میں 6 بچوں کی ڈوبنے کی وجہ سے موت ہو گئی۔ حادثہ تریٹا بہیار واقع ایک تالاب میں پیش آیا، جہاں بچے ’کرما-دھرما‘ تہوار کے موقع پر ’اسنان‘ کرنے پہنچے تھے۔ مرنے والوں میں 3 لڑکے اور 3 لڑکیاں شامل ہیں۔ واقعہ کی خبر پھیلتے ہیں علاقے میں افراتفری مچ گئی۔ متوفی بچوں کی شناخت جیوتی کماری، میناکشی کمار، آیوش کمار، راہل کمار، پوجا کماری اور وکاس کمار کے طور پر ہوئی ہے۔ جیوتی کماری کے علاوہ تمام بچے وشنو ٹولہ کے وارڈ نمبر 27 کے رہنے والے تھے۔

مرنے والوں میں راہل کمار اور پوجا کماری آپس میں بھائی بہن تھے، جبکہ جیوتی سبور کی رہنے والی تھی اور اپنے رشتہ دار کے یہاں آئی ہوئی تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ سب بچے ایک ساتھ تالاب میں نہا رہے تھے۔ اسی دوران ایک بچہ اچانک گہرے پانی میں چلا گیا اور ڈوبنے لگا۔ اسے بچانے کی کوشش میں دوسرے بچے بھی پانی میں اتر گئے۔ دیکھتے ہی دیکھتے سب بچے گہرے پانی کی زد میں آ گئے اور ڈوب گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی بڑی تعداد میں گاؤں والے اور بچوں کے اہل خانہ موقع پر پہنچ گئے۔

مقامی لوگوں کی مدد سے سب بچوں کو تالاب سے باہر نکالا گیا۔ اس کے بعد انہیں فوری طور پر ریفرل اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے جانچ کے بعد سب کو مردہ قرار دے دیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق تمام بچوں کی عمر تقریباً 12 سے 13 سال کے درمیان تھی۔ حادثے میں جان گنوانے والے بچوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ کی ٹیم جائے وقوع پر پہنچی اور واقعہ کی تفصیلی معلومات حاصل کی۔ پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے حادثے کی صورتحال کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔