قومی خبریں

بجٹ اجلاس کے دوران مہاراشٹر اسمبلی کو بم سے اُڑانے کی دھمکی! جنگی پیمانے پر سرچ آپریشن شروع

بم کی دھمکی کا معاملہ نوٹس میں آتے ہی سیکورٹی اہلکاروں نے اسمبلی احاطے کو خالی کرالیا۔ ڈاگ اسکواڈ اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو فوری طور پر بلایا گیا اور احاطے کے چپے چپے کی تلاشی شروع کردی گئی۔

<div class="paragraphs"><p>مہاراشٹر اسمبلی/ تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

مہاراشٹر اسمبلی/ تصویر: آئی اے این ایس

 

 مہاراشٹر اسمبلی میں اس وقت بجٹ اجلاس جاری ہے۔ اس دوران اسمبلی کی عمارت کو بم سے اُڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔ اسمبلی دفتر کے سرکاری ای میل اکاؤنٹ پر بم ہونے کی دھمکی ملنے کے بعد اسمبلی احاطے میں افراتفری مچ گئی اور سیکورٹی ایجنسیوں نے فوری طور پر تلاشی مہم شروع کردی۔ دھمکی آمیز ای میل بھیجنے والے کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ ملزم نامعلوم ہے۔ واضح رہے کہ ممبئی کی عدالتوں اور دیگرعلاقوں میں اس سے قبل بھی بم ہونے کی دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔

Published: undefined

بم کی دھمکی کا معاملہ نوٹس میں آتے ہی سیکورٹی اہلکاروں نے اسمبلی احاطے کو خالی کرالیا۔ ڈاگ اسکواڈ اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو فوری طور پربلایا گیا اور احاطے کے چپے چپے کی تلاشی شروع کردی گئی۔ معلوم ہوکہ اس وقت مہاراشٹر اسمبلی کا بجٹ اجلاس چل رہا ہے جس کی وجہ سے احاطے میں کئی ممبران اسمبلی ، وزراء اور وی آئی پی عہدیدار موجود ہیں۔ بعد ازاں سیکورٹی سخت کردی گئی اور پولیس احاطے کی مکمل تلاشی میں مصروف ہوگئی۔ موقع پر پولیس کی بھاری نفری موجود ہے۔ اسمبلی کے تمام داخلی اور خارجی دروازے بند کر دیے گئے ہیں۔ کسی کو اندر آنے یا باہر جانے کی اجازت نہیں ہے۔

Published: undefined

سرچ آپریشن مکمل ہونے تک احاطے میں سخت سیکورٹی رہے گی۔ فی الحال ممبئی پولیس سائبر سیل ای میل بھیجنے والے کا پتا لگانے کی کوشش کر رہا ہے۔ دھمکی بھیجنے کے لیے استعمال کی گئی ای میل کو ٹریس کر کے ملزمین تک پہنچنے کی کوششیں جاری ہیں۔ تادم تحریر پولیس کو اب تک سرچ آپریشن میں کوئی مشتبہ چیز نہیں ملی ہے۔ اس کے باوجود بغیر کسی لاپرواہی کے احاطے کی مکمل تلاشی لی جارہی ہے۔ یہ تفتیش اس وقت تک جاری رہے گی جب تک سکیورٹی اہلکار مکمل طور پر مطمئن نہیں ہو جاتے۔ اس کے بعد ہی احاطے کو محفوظ قرار دیا جائے گا اور عوامی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہوں گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined