قومی خبریں

عوام بدحال، حکومت خود میں ہے مست: پرینکا گاندھی

ایک ٹوئٹ میں کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے لکھا بی جے پی حکومت سے یہ سوال تو سب کو پوچھنا چاہیے کہ اس کے دور اقتدار میں کس کی بھلائی ہو رہی ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے جمعرات کو مودی حکومت پر شدید حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں معیشت کی حالت بے حد خراب ہے اور حکومت کرنے والا خود میں ہی مست ہے، عوام ہر محاذ پر پریشان ہیں۔

Published: undefined

پرینکا گاندھی واڈرا نے آج ٹوئٹر کے ذریعہ ملک کی معیشت کے سلسلے میں مرکز کی مودی حکومت پر طنز کرتے ہوئے لکھا، ’’ملک میں معیشت کی حالت بےحد خراب ہے۔سروس سیکٹر اوندھے منہ گرچکا ہے۔ روزگارکے مواقع کم ہو رہے ہیں۔ حکومت کرنے والا خود میں ہی مست ہے،عوام ہر محاذ پر پریشان ہیں۔‘‘

Published: undefined

ایک دیگر ٹوئٹ میں کانگریس جنرل سکریٹری نے لکھا بی جے پی حکومت سے یہ سوال تو سب کو پوچھنا چاہیے کہ اس کے دور اقتدار میں کس کی بھلائی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا، ’’وزیراعظم نے امریکہ جاکر اپنی ’ہاؤڈی مودی‘ تو کردی لیکن امریکہ نے وہاں کام کرنے کی خواہش رکھنے والے ہندوستانی لوگوں کے ایچ 1بی ویزا خارج کرنے میں اضافہ کردیا۔‘‘

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined